ETV Bharat / state

امت شاہ کا بنگال بی جے پی کو 35 سیٹیں دلوانے کا ہدف - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Amit Shah Slam Mamata Banerjee شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ اورسنئیر رہنما امت شاہ نے بی جے پی کے رہنماوں کو مغربی بنگال میں کم سے کم 35 سیٹیں دلوانے کا ہدف دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بنگال کی عوام ممتابنرجی کی حکومت سے مایوس ہے اور اسے تبدیلی چاہئے۔

امت شاہ کا بنگال بی جے پی کو 35 سیٹیں دلوانے کا ہدف دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 6:11 PM IST

Updated : Apr 23, 2024, 8:21 PM IST

رائے گنج:مغربی بنگال کے بیربھوم، مالدہ اور شمالی دیناج پور میں مختلف سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم کی وجہ سے سیاسی گہماگہمی زوروں پر رہی۔ امت شاہ نے مالدہ ضلع میں روڈ شو کی قیادت کی جبکہ رائے گنج میں عوامی جلسے کو خطاب کیا۔

امت شاہ کا بنگال بی جے پی کو 35 سیٹیں دلوانے کا ہدف

امت شاہ نے بی جے پی کے رہنماوں کو مغربی بنگال میں کم سے کم 35 سیٹیں دلوانے کا ہدف دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بنگال کی عوام ممتابنرجی کی حکومت سے مایوس ہے اور اسے تبدیلی چاہئے۔ انہوں نے بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی ۔

انہوں نے کہاکہ دیدی، کان کھول کر سنو، بنگال کے لوگ ہوشیار ہو گئے ہیں ۔انہیں اب زیادہ دنوں تک دبا کر رکھا نہیں جا سکتا ہے۔بنگال کی حکومت نے عام لوگوں کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا ہے۔بنگال کی غریب عوام کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

امت شاہ نے کہاکہ پورا ملک وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہے۔ لیکن ممتا دیدی نے بنگال کے لوگوں کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا ہے۔یہ کب تک چلے گا۔لوگ جس دن بیدار ہوگئے اس دن ممتابنرجی کی حکومت کا خاتمہ ہوئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ - LOK SABHA ELECTION 2024

امت شاہ نے مغربی بنگال میں دراندازی اور شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ترنمول کانگریس کی سربراہ اور کانگریس پر جم کر بھڑاس نکالی۔انہوںنے کہاکہ جب تک بی جے پی اقتدار میں اس وقت تک دراندازوں کے خلاف کارروائی کی جاتی رہے گی۔بنگال کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ناصرف سی اے اے نافذ کیا جائے گا بلکہ اس پر سختی سے عمل بھی کیا جائے گا۔

Last Updated : Apr 23, 2024, 8:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.