ETV Bharat / state

مہاراشٹرا کے جنگل میں امریکی خاتون درخت سے بندھی پائی گئی: قتل کی کوشش کے الزام میں سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج - WOMAN FOUND CHAINED TO TREE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 12:20 PM IST

مہا راشٹرکے سندھو درگ ضلع میں پولیس نے 50 سالہ امریکی خاتون کے سابق شوہر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سابق اہلیہ کو جنگل میں پیڑ سے باندھ دیا تھا۔ فی الحال خاتون کو بچالیا گیا ہے۔

مہاراشٹرا کے جنگل میں امریکی خاتون درخت سے بندھی پائی گئی
مہاراشٹرا کے جنگل میں امریکی خاتون درخت سے بندھی پائی گئی (Etv Bharat)

ممبئی: مہاراشٹر کے سندھو درگ ضلع کے جنگل میں ایک 50 سالہ امریکی خاتون کو اس کے سابق شوہر نے پیڑ سے باندھ دیا تھا۔ اب اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ امریکی خاتون کے چیخنے اور رونے کی آواز آرہی تھی جس کو ایک چرواہے نے سنا تو وہ وہاں گیا اس نے دیکھا کہ ایک انگریز خاتون زنجیروں سے بندھی ہوئی ہے اس نے فوراً پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔ پولیس نے اس جنگل میں پہنچ کر اس کو زنجیروں سے آزاد کروادیا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون نے اپنے سابق شوہر کے خلاف ایک تحریر دی جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ نوٹ کے مطابق، خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سابق شوہر نے اسے سونورلی گاؤں کے جنگل میں لوہے کی زنجیر سے باندھ کر اسی جگہ سونورلی گاؤں میں چھوڑ دیا۔ جو یہاں سے 450 کلو مہٹر کی دوری پر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ عورت کافی کمزور ہو چکی تھی کیونکہ اس نے دو دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا اور اس علاقے میں شدید بارش بھی ہوئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کا گزر بھی نہیں ہو رہا تھا۔ پولیس کو اس کے پاس سے آدھار کارڈ ملا جس میں تمل ناڈو کا پتہ ہے اور امریکن پاسپورٹ کی فوٹو کاپی بھی دستیاب ہوئی ہے۔ اس کی شناخت للیتا کائی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے مگر وہ گزشتہ 10 سالوں سے بھارت میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.