ETV Bharat / state

ماب لنچنگ اور بلڈوزر کاروائی کے خلاف ایم آئی ایم کا مرادآباد کلیکٹریٹ پر مظاہرہ - AIMIM Protest In Moradabad - AIMIM PROTEST IN MORADABAD

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ملک کی مختلف ریاستوں میں کی جا رہی ماب لینچنگ اور حکومت کی بلڈوزر کاروائی کے خلاف آج مراد آباد کلیکٹر پر زبردست مظاہرہ کیا۔

ماب لنچنگ اور بلڈوزر کاروائی کے خلاف ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مرادآباد کلیکٹریٹ پر مظاہرہ
ماب لنچنگ اور بلڈوزر کاروائی کے خلاف ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مرادآباد کلیکٹریٹ پر مظاہرہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 3:20 PM IST

مراد آباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ملک کی مختلف ریاستوں میں جاری مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات اور ہجومی تشدد کے خلاف آج مرادآباد کلیکٹرٹ پر مظاہرہ کیا۔ ضلع صدر موحد فرغانی اور شہر صدر وکی رشید کی قیادت میں یہ مظاہرہ کیا گیا ۔اس میں بڑی تعداد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان موجود رہے۔ ملک میں ماب لنچنگ، مسلمان اور دلتوں کا استحصال روکنے اور بلڈوزر کی ناجائز کاروائی ختم کرنے کے مطالبات کو لے کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ ہندکے نام ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

ماب لنچنگ اور بلڈوزر کاروائی کے خلاف ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مرادآباد کلیکٹریٹ پر مظاہرہ (Etv Bharat)

مظاہرے سے متعلق معلومات دیتے ہوئے شہر صدر وکی رشید نے بتایا کہ نریندر مودی کی حکومت نے 2022 تک ہندوستان کے سبھی شہریوں کو مکان دینے کا وعدہ کیا تھا مگر حالات اب ایسے ہو گئے ہیں کہ جنہوں نے خود اپنی محنت کے پیسوں سے مکان بنائے ہیں ان کے مکانوں کو بلڈوزر سے توڑا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے ملک کہ مختلف مقامات پر ماب لنچنگ کے حالات پر بھی اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات خراب ہیں اور جگہ جگہ مسلمان اور دلتوں کے ساتھ ماب لنچنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے سخت اقدام اٹھائے۔ملک کی عوام میں اپنا بھروسہ پیدا کرے۔

وکی رشید نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پہلے گھر توڑتی ہے پھر ان گھروں کو بنانے کا بھروسہ دلاتی ہے۔ یہ کس طرح کی حکمت عملی ہے جس پر مودی اور یوگی کی حکومت کام کر رہی ہے۔ ماب لنچنگ کے نام پر مسلمان اور دلتوں پر ظلم ہو رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ماب لنچنگ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلائے ۔ایسے افراد کی سنوائی فاسٹ ٹریک کورٹ میں کر کے ان کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:'مرادآباد میں بھی آج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی جیسا بڑا اور کامیاب ادارہ ہوتا'

وکی رشید نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مابلنجنگ کرنے والے افراد کے خلاف سیکشن 103 کے تحت کاروائی فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہو اور مابلنچنگ کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے اور مظلوموں کے خلاف بلڈوزر کی کاروائی کو بند کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.