آگرہ: یوپی کے آگرہ میں فضائیہ کا ایک مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ جیسے ہی زمین پر گرا اس میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ سمیت دو افراد نے طیارے سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ پائلٹ اور اس کا ساتھی طیارے سے دو کلومیٹر دور جا گرے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ پنجاب کے آدم پور سے ٹیک آف کر کے پریکٹس کے لیے آگرہ جا رہا تھا کہ یہ حادثہ ہوا۔ فضائیہ نے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔
یہ حادثہ ضلع کی کیراولی تحصیل کے سونگا گاؤں میں پیر کی شام کو پیش آیا۔ آسمان پر فائٹر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی دیر میں پورے طیارے میں پھیل گئی۔ طیارے کو ہوا میں آگ کے گولے میں تبدیل ہوتے دیکھ کر گاؤں والے خوفزدہ ہوگئے۔ لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔ لڑاکا طیارے کو آسمان پر آگ کا گولہ بنتا دیکھ کر انہیں کسی ناگوار بات کا خوف ہونے لگا۔
उत्तर प्रदेश के आगरा के पास एक MiG-29 लड़ाकू विमान दुर्घटनाग्रस्त हो गया है। पायलट विमान से बाहर निकल गया है। विमान ने पंजाब के आदमपुर से उड़ान भरी थी और अभ्यास के लिए आगरा जा रहा था, तभी यह हादसा हुआ। विस्तृत जानकारी की प्रतीक्षा है। कोर्ट ऑफ इंक्वायरी के आदेश दिए जाएंगे: रक्षा… pic.twitter.com/cUrdnfgwIp
— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 4, 2024
گاؤں والوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہ طیارہ گاؤں کے کسی گھر پر گرا تو بہت زیادہ جانی نقصان ہوسکتا ہے۔ لیکن پائلٹ نے بروقت طیارے سے خود کو الگ کر لیا اور پیراشوٹ سے چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد طیارہ گاؤں سے دور ایک خالی میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ کچھ ہی دیر میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔