مظفرنگر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش کے مظفرنگر سمیت تمام اضلاع میں عید الاضحی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ ضلع مظفر نگر میں کلیکٹریٹ کے احاطے میں جمعرات کی صبح آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور عہدے داران نے عید الاضحی کے پیش نظر علاقوں میں صاف صفائی اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مظفر نگر ضلع صدر مولانا عمران قاسمی نے بتایا کی 17 جون کو پورے ملک میں عید الاضحی کا تہوار منایا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع میں صاف صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی ملازمین کو علاقوں میں صاف صفائی کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ قربانی کے جانور کو لانے و لے جانے کے دوران مسلمانوں کو پریشان نا کیا جائے۔ قربانی کے جانوروں کو ہراساں نہ کیا جائے۔ سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے جائے۔عید الاضحی کے دن بجلی پانی کے نظام کو بھی درست کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:مرکزی ادارہ شرعیہ نے بھی 17 جون کو عید الاضحی منانے کا اعلان کیا، سابقہ اعلان واپس لیا
اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما نے کہاکہ عید الاضحی کے حوالے سے تمام مطالبات کو لے کر ہم نے ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا ہے۔ضلع انتظامیہ نے ہماری باتوں کو سنا اور مطالبات کو جلد سے جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔