احمد آباد: لوک سبھا عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے تعلق سے احمدآباد کلکٹر کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کی گئی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا کہ عام انتخابات 2024 کا اعلان کر دیا ہے کہ مطابق گجرات میں تیسرے مرحلے میں ساتھ مئی 2024 کو تمام سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ جس کا نوٹیفکیشن اگلی تاریخ 12 اپریل 2024 کو جاری کیا جائے گا. لوک سبھا بڑا سے متعلق سیاسی پارٹیوں کو انتخابی معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے احمدآباد کلیکٹر آفس پر ضلع الیکشن آفیسر اور کلیکٹر پروینا ڈی کے کی زیر صدرت سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی، جس میں آج سے ضابطۂ اخلاق کے نفاذ اور اس پر عمل کرنے کی معلومات دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس میٹنگ کے دوران احمد آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکشن آفیسر یوگیش ٹھاکر نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے کنٹرول روم شروع کیا گیا ہے اور ایک ہیلپ لائن نمبر 1950 کا اعلان کیا گیا ہے اور ٹول فری نمبر 19662331800 اور یہ چھوٹی چھوٹی والی ہو خرچ پر قابو پانے کے لیے 66 مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے مختلف منظوری لینے کے لیے آج سے سنگل ونڈو سسٹم فال کر دیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں ضلع ترقیاتی افسر مسٹر ویدے کھرے کے ساتھ متعلقہ عہدے دار اور تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات سات مرحلے میں ہوں گے اور پہلے مرحلے کا انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوگا اور تمام سات مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد چار جون کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔