ETV Bharat / state

ادھیرنجن چودھری کو سندیش کھالی جانے سے روک دیاگیا - ادھیررنجن چودھری

Sandeshkhali Incident In Bengal ریاستی کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری اور ان کے سینکڑوں حامیوں کو سندیش کھالی جانے سے پولیس نے روک دیا۔ کانگریس کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی کی بھی اطلاع ہے۔کانگریس نے پولیس پر جانبداری برتنے کا الزام لگایا۔

ادھیرنجن چودھری کو سندیش کھالی جانے سے روک دیاگیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 5:02 PM IST

Updated : Feb 16, 2024, 7:34 PM IST

ادھیرنجن چودھری کو سندیش کھالی جانے سے روک دیاگیا

شمالی24 پرگنہ :مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سب ڈویژن میں واقع سندیش کھالی نام کا ایک گاوں ان دنوں منفی وجوہات کی بنا پر سرخیوں میں ہیں۔گزشتہ چند دنوں سے بی جے پی نے سندیش کھالی واقعے کو لے کر خوب ہنگامہ کیا۔بی جے پی کی سیاست کے درمیان مغربی بنگاک کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری بھی اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ سندیش کھالی جانے کا اعلان کردیا۔

سندیش کھالی کے دورے پر جانے والے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری اور ان کے حامیوں کو رام پور کے مقام پر پولیس نے روک دیا۔پولیس کے ذریعہ روکے جانے پر ادھیر رنجن چودھری بیچ سڑک پر اپنے حامیوں کو لے کر دھرنے پر بیٹھ گئے۔اسی درمیان پولیس اہلکاروں اور کانگریس کے حامیوں کئ درمیان ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔کانگریس کے حامی پولیس بریکیڈ توڑ کر آگے جانا چاہتے تھے لیکن پولیس دیوار بن کر کھڑی ہوگئی تھی۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے سندیش کھالی تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی سندیش کھالی کو لے کر سیاست میں مصروف ہیں۔دونوں پارٹیوں کی جانب سے اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سندیش کھالی کو لے کر سیاست کی جا رہی ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سندیش کھالی کو لے کر آخر خاموش کیوں ہیں۔انہیں اس معاملے میں بولنا چاہئے۔بنگال کی عوام ان کی باتوں کو سننے کے لیے بے چین ہیں۔ان کی خاموشی کا مطلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندیش کھالی میں بدامنی کیلئے بی جے پی ذمہ دار، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

لوک سبھا میں کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ سندیش کھالی معاملے کو لے کر کسی کو مذہب کی سیاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بنگال میں مذہب کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ووٹ کے لئے اگر کوئی ایسا کرنا چاہتا ہے تو کانگریس بنگال کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر اترے گی۔

Last Updated : Feb 16, 2024, 7:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.