مالیگاؤں : مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار 'جن سنمان یاترا' کے موقع پر ریاست کے علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ گذشتہ پانچ دنوں تک جاری رہنے والی 'جن سمان یاترا' کے دوران انہوں نے مالیگاؤں، اچل کرنجی کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں کے پاورلوم مالکان سے ملاقات کرتے ہوئے انکے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ جس کے بعد اجیت پوار نے بنکروں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس تعلق سے 13 اگست کو منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں پاورلوم مالکان کو بجلی کے اضافی شرح میں رعایت کے لیے رجسٹریشن کی شرط میں نرمی کرنے کا ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ یہ فیصلہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی طرف سے کی گئی پیروی کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ اس طرح کی ایک پریس ریلیز مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے محکمہ منترالیہ سے جاری کی گئی ہے۔
دراصل نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے 'جن سنمان یاترا' کے دوران ریاست کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سماجی گروپوں سے ملاقات کی جن میں کسان، مزدور، خواتین، بہنیں، نوجوان، پاورلوم مزدور وغیرہ شامل ہیں۔ان سے بات چیت کرکے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس یاترا کے دوران، مالیگاؤں، اچل کرنجی کے پاور لوم مالکان نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے سامنے اپنے مختلف مطالبات اور مسائل پیش کیے تھے۔ انہوں نے لوم ہولڈرز کے مطالبات کا خصوصی طور پر نوٹس لیا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا آج کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے اضافی بجلی کے بلوں میں رعایت کے لیے رجسٹریشن کی شرط میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 27 ہارس پاور سے زیادہ استعمال کرنے والوں کے لیے 75 پیسے فی یونٹ اور 27 ہارس پاور سے کم والوں کے لیے 1 روپے فی یونٹ اضافی بجلی کے بلوں میں رعایت دی جائے گی۔جس سے ریاست کے پاورلوم مالکان کو بڑا فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ مختلف عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور پاورلوم مالکان نے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کو ایک مطالباتی مکتوب پیش کیا تھا اور زبانی و تحریری طور پر اس شرط کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر اجیت پوار نے مالیگاؤں دورے کے دوران اس مسئلہ کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس کے چلتے انکی جانب سے پاورلوم مالکان کا یہ مسئلہ صرف چار دنوں میں حل ہوتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے۔ جس سے ریاست بھر کے پاورلوم مالکان اور بنکروں کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری و ایسوسی ایشنز میں اطمینان و خوشی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔
پاورلوم صارفین کیلئے اضافی بجلی بل میں رعایت، رجسٹریشن کی شرط ختم، کابینہ میٹنگ میں فیصلہ - Electricity Discount for Powerloom - ELECTRICITY DISCOUNT FOR POWERLOOM
Electricity bill discount for Powerloom مہاراشٹرا کابینہ کا 13 اگست کو اجلاس منعقد ہوا جس میں پاورلوم مالکان کو بجلی کے اضافی شرح میں رعایت کے لیے رجسٹریشن کی شرط میں نرمی کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی پیروی کے بعد کابینہ نے یہ فیصلہ لیا۔
![ETV Bharat Urdu Team author img](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/authors/urdu-1716535541.jpeg)
Published : Aug 14, 2024, 11:07 AM IST