نوئیڈا: ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے برولا میں ای رکشہ ڈرائیور مہندی حسن کو چاقو گھونپنے کے بعد اس کی لاش کو رسی سے بائک سے باندھ کر گھسیٹنے والے تین ملزمان کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے آرڈر پر پولیس نے اس کارروائی کے حوالے سے حتمی رپورٹ تیار کی ہے۔ جبکہ پولیس نے اس کیس میں پہلے ہی کورٹ میں چارج شیٹ بھی داخل کر دی تھی۔
آپ کو بتا دیں کہ رواں سال 20 جنوری کو نوئیڈا کے سیکٹر 49 تھانہ کے تحت برولا گاؤں کے رہنے والے ای رکشہ ڈرائیور مہدی حسن کو اسی گاؤں کے انُوج اور نِتن نے چاقوؤں سے حملہ کرکے مار ڈالا تھا۔ اس کے بعد اس کی لاش کو موٹر سائیکل سے باندھ کر سڑک پر ڈیڑھ کلومیٹر تک گھسیٹا گیا۔
اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد پولیس چوکی پر کافی ہنگامہ ہوا۔ اس واقعہ کے بعد پولس کمشنر نے کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اب پولیس نے اس معاملے میں رپورٹ تیار کر لی ہے اور جلد ہی اسے عدالت میں پیش کرے گی۔
پولیس نے 20 سے زائد گواہوں کے بیانات لینے کے بعد اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرانی دشمنی کی وجہ سے ملزمان نے مہدی حسن کا بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور انسانیت سوز حدیں پار کرتے ہوئے لاش کو موٹر سائیکل میں باندھ کر پورے گاؤں میں گھسیٹ کر لے گئے جس سے لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔
"تھانہ سیکٹر-49 علاقے کے برولا گاؤں میں مہدی حسن کو چاقو مار کر قتل کرنے کے بعد، اس کی لاش کو ایک بائک سے باندھ کر پورے گاؤں کی گلیوں میں گھمایا گیا۔ اب اس معاملے میں نوئیڈا پولس ایک بڑی کارروائی کرنے جا رہی ہے۔
اس معاملے میں نوئیڈا کی پولیس نے ملزم پر این ایس اے (نیشنل سیکیورٹی ایکٹ) لگایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ذاتی دشمنی کی بنیاد پر یہ حیوانیت کی گئی۔
چارج شیٹ تقریباً 100 صفحات پر مشتمل ہے۔ چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد، پولیس اب ملزم کے خلاف این ایس اے کی کاروائی کر رہی ہے۔ پرانی دشمنی کی وجہ سے انوج اور نتن نے برولا گاؤں میں 50 سالہ ای رکشہ ڈرائیور مہدی حسن کو چاقو مار کر قتل کر دیا تھا۔ واقعہ 20 جنوری 2024 کا ہے۔ قتل کے بعد دونوں ملزمان مہدی حسن کو موٹر سائیکل سے باندھ کر پورے گاؤں کی گلیوں گھماتے ہوئے برولا پولیس چوکی پہنچے۔
ملزمان جن سڑکوں سے گزرے وہاں ہر اسے دیکھ کر ہر کوئی خوفزدہ تھا ۔پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ۔کئی تھانوں کی فورسز کو فوری طور پر برولا چوکی پر بھیج دیا گیا۔
اس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اگلی صبح جب پولیس چاقو برآمد کرنے جا رہی تھی جو انہوں نے قتل میں استعمال کیا تھا تو دونوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔ جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ایک اور ملزم کو تقریباً دس دن بعد پولیس نے سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
دراصل سال 2018 میں مہدی حسن نے انوج کے والد کو چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔ جس کے بعد مقامی تھانے میں مہندی حسن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے بعد سے انوج کو مہدی حسن سے نفرت تھی۔
عدالت میں مہدی حسن اور انوج کے درمیان کئی بار گرما گرم بحث ہوئی تھی، اس بات کو لے کر دونوں کے درمیان تناؤ چل رہا تھا، اس کے بعد جنوری میں جب انوج اور اس کے کزن کو موقع ملا تو دونوں نے مہدی حسن کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔
تھانہ انچارج اور چوکی انچارج کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔
قتل کے واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیکٹر 49 پولیس اسٹیشن کے اس وقت کے اسٹیشن انچارج اور برولا چوکی انچارج دونوں کو معطل کردیا گیا تھا۔ کئی دوسرے پولیس والوں کو بھی اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی کی سزا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: