ETV Bharat / state

گیا میں 11ویں محرم کو نم آنکھوں اور ماتم کے ساتھ شیعہ مسجد سے جلوس برآمد - Muharram Juloos - MUHARRAM JULOOS

گیا شیعہ مسجد سے ماتمی جلوس نکالا گیا۔ شہر کی اہم سڑکوں سے ہوتے ہوئے جلوس کا اختتام کربلا پہنچ کر ہوا۔ ماتمی جلوس دیکھنے کے لیے ہزاروں کا مجمع تھا، اس دوران حفاظتی انتظامات کے لیے پولیس کی بڑی تعداد موجود تھی۔

A procession left the Shia mosque in Gaya with tearful eyes and mourning
گیا میں نم آنکھوں اور ماتم کے ساتھ شیعہ مسجد سے جلوس برآمد (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 12:03 PM IST

گیا: گیا شہر میں امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے جمعرات کو ماتمی جلوس نکالا گیا۔ صبح 9 بجے ذو الجناح اور علم کے ساتھ شیعہ مسجد سے جلوس نکالا گیا اور پنچایتی اکھاڑا ہوتے ہوئے کربلا شام 5 بجے پہنچا، اس کو دیکھنے والوں کا مجمع لگا رہا۔ اس دوران ہائے حسین، ہائے حسین کے ساتھ مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی کی گئی اور ساتھ ہی نوجوان اور بوڑھے بزرگ و کم عمر کے بچوں نے زنجیری ماتم کیا۔ اس موقع پر انجمن امامیہ کے صدر سید شہنشاہ اقبال نے کہا کہ انسانیت کا پیغام جو امام عالی مقام نے کربلا سے دیا ہے، اس کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ امام عالی مقام سید الشہدا حضرت امام حسینؓ اور آپ کے اصحاب کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد کی جائیں گی۔

گیا میں 11ویں محرم کو نم آنکھوں اور ماتم کے ساتھ شیعہ مسجد سے جلوس برآمد (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں پرامن ماحول میں دیر رات تک نکلتے رہے تعزیہ جلوس - Muharram Procession

انہوں نے کہا کہ باطل کی کل بھی شکست ہوئی تھی اور قیامت تک شکست ہوتی رہے گی۔ اس موقع پر ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں زنجیری ماتم کرنے والے افراد بھی شامل تھے۔ اس جلوس کو دیکھنے کے لیے گیا اور گرد و نواح کے ہزاروں افراد موجود تھے۔ پنچایتی اکھاڑا مسجد سے لے کر کربلا تک اتنی بھیڑ تھی کہ پاؤں رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔ سڑک کے دونوں کناروں پر واقع مکانات کی چھتوں پر بھی بڑی تعداد میں مرد وخواتین کھڑے ہوکر زنجیری ماتم کو دیکھ رہے تھے۔

A procession left the Shia mosque in Gaya with tearful eyes and mourning
گیا میں نم آنکھوں اور ماتم کے ساتھ شیعہ مسجد سے جلوس برآمد (ETV Bharat Urdu)
A procession left the Shia mosque in Gaya with tearful eyes and mourning
گیا میں نم آنکھوں اور ماتم کے ساتھ شیعہ مسجد سے جلوس برآمد (ETV Bharat Urdu)

اس دوران سبھی کی آنکھیں اشکبار تھیں۔ وہیں اس بار بھی عزاداروں کے استقبال کے لیے شہر کی مختلف تنظیمیں اور سماجی وسیاسی لیڈران کے علاوہ معززین شہر بھی موجود تھے۔ وہیں ماتمی جلوس کربلا پہنچا اور وہاں پر بھی گھنٹوں عزاداروں نے ماتم کیا۔ دراصل ضلع گیا میں گیارہ محرم کو اکھاڑا اور ماتمی جلوس نکالنے کی روایت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.