ETV Bharat / state

سابق رکن اسمبلی کی قائم کردہ "اسلام" نامی سیاسی جماعت مخالفین کی تنقید کا شکار، فتویٰ جاری - MALEGAON POLITICS

سابق رکن اسمبلی کی قائم کردہ "اسلام" نامی سیاسی جماعت مخالفین کی تنقید کا شکار ہوگئی ہے۔

A political party named "Islam" founded by a former member of the assembly has been criticized by opponents, the fatwa continues
سابق رکن اسمبلی کی قائم کردہ "اسلام" نامی سیاسی جماعت مخالفین کی تنقید کا شکار، فتویٰ جاری (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2024, 5:34 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں اسمبلی انتخابات 2024 کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کی جانب سے چناؤ کی سرگرمیوں اور تیاریوں کا زور وشور سے آغاز ہوچکا ہے۔ مقامی سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران و کارکنان چناؤ کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اسی مناسبت سے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی جانب سے گزشتہ شب ڈائمنڈ لانس آگرہ روڈ پر ایک انتخابی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انہوں نے اپنے ماسٹر اسٹروک کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے تمام مذاہب اور ذات برادری و امیر غریب کو ساتھ لے کر چلنے کا عہد کیا، اور اسلام کے بینر، جھنڈے کا ہزاروں افراد کی موجودگی میں اجراء کیا۔

A political party named
سابق رکن اسمبلی کی قائم کردہ "اسلام" نامی سیاسی جماعت مخالفین کی تنقید کا شکار، فتویٰ جاری (ETV Bharat Urdu)
اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کانگریس پارٹی سے امیدواری کا اعلان کیا اور نہ ہی این سی پی اجیت پوار، شرد پوار، ادھو ٹھاکرے اور نہ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کسی گروپ سے اور نہ ہی مہا وکاس اگھاڑی کے کسی گروپ کی کسی سیاسی جماعت سے امیدواری کا خواہش مند ہوں۔ کیونکہ آج سے ہماری نئی پارٹی کا نام "اسلام"، یعنی 'انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا' (ISLAM) رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سمیت پورے مہاراشٹر اور انڈیا میں صدیوں سے مسلمان آباد ہیں اور جس طرح ملک بھر میں مسلمانوں کو حاشیہ پر رکھ کر ان کا سیاسی استعمال جارہا ہے۔ اس سے مسلمانوں کی سیاسی حیثیت کم ہوتی جارہی ہے۔ ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوتوا کا کارڈ کھیل کر نفرت پھیلا رہی ہے تو دوسری طرف مجلس اتحاد المسلمین بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقاصد کو طاقت پہنچا رہی ہے۔ جس سے ملک کا سیکولرازم کمزور ہوتا جا رہا ہے اور مسلمانوں کو ہراسانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔

آصف شیخ نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اب ہم مالیگاؤں سے مہاراشٹر اسمبلی چناؤ میں 'انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا (ISLAM) نامی پارٹی سے چناؤ لڑیں گے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ میں اس پارٹی کے مطابق ملک کے سیکولر دستور، سب کو ساتھ لے کر چلنے اور تعمیر و ترقی کا عہد کرتا ہوں۔ اور ہمارے ماسٹر اسٹروک پر بہت سے لوگ حیران تھے کچھ تو سوچ رہے تھے کہ وہ اجیت پوار کی پارٹی سے چناؤ لڑیں گے۔ لیکن میں انہیں بتا دوں کہ نہ اجیت پوار ، نہ مہا وکاس اگھاڑی، نہ ہی بی جے پی، اب مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں "اسلام" کی ہوا چلانے کے لیے ہم نے نئی پارٹی لانچ کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایسی پارٹی کا نام رکھیں گے کہ پورے ہندوستان میں نہ ہو اسی لیے ہم نے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کا نام رجسٹر کیا۔ اس کے صدر میرے دوست نوید خطیب ہیں۔ پارٹی میں ابراہیم دادا میاں، مطلب بھائی، جاوید انیس، انیس اظہر، کامران شیخ، عتیق بیگ، حافظ انیس اظہر باڈی کے ممبر ہیں۔ شکیل بیگ اور اسلم انصاری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے گلی سے دہلی تک اس پارٹی کے رجسٹریشن کے لیے محنت کی۔

فرقہ پرست جماعتوں کی جانب سے اور ہمارے شہر کے سیاسی اپوزیشن لیڈران بھی اس کی مخالفت کریں گے لیکن ہم سیکولر ہیں اور ہم نے سیکولر پارٹی بنائی ہے۔ اسلام کے معنی امن و سلامتی ہے۔ پورے مہاراشٹر کی عوام کو اسلام کے معنی سمجھنا چاہیے۔ آج ہم نے جھنڈا، بینر اور پارٹی کے نام کا شہریان کی موجودگی میں اجراء کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں سمیت اورنگ آباد اور جالنہ میں این آئی اے اور اے ٹی ایس کی مشترکہ کارروائی، تین افراد حراست میں - NIA ATS joint operation

واضح رہے کہ آصف شیخ رشید کی جانب سے آج شہریان سے اپیل کی گی کہ اس مسلم آبادی والے حلقہ اسمبلی میں اس پارٹی کی عزت اب اس شہر کے عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ اسلام پارٹی کا پہلا ایم ایل اے پورے ملک میں مالیگاؤں سے چن کر دیا جائے گا ایسی امید و اپیل کرتا ہوں۔ کیونکہ مالیگاؤں شہر مسلمانوں کا شہر ہے، اس لیے اسلام پارٹی کی حفاظت و عزت کا خیال اب مسلمانوں کو رکھنا ہوگا۔ اگر آپ نے اسمبلی میں کامیاب کیا تو اسلام زندہ باد کا نعرہ اسمبلی میں بھی لگایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سیاسی جماعت کا نام منظر عام پر آنے کے بعد مخالفین کی تنقید کا شکار بند چکی ہیں۔ اور اس کے خلاف فتویٰ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.