ETV Bharat / state

گیا میں حب الوطنی کی فضا اور قومی جھنڈوں کی بازار میں دھوم - Har Ghar Tiranga

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 5:21 PM IST

Independence Day 2024: یوم آزادی کی مناسبت سے بازاروں میں رونق بڑھ گئی ہے۔ بازاریں قومی جھنڈے اور تین رنگوں کی دوسری چیزوں سے سجی ہوئے ہیں۔ ہر طرف حب الواطنی کا مظاہرہ ہے۔ لوگ کل یوم آزادی کے جشن اور پرچم کشائی کی تقریب کی تیاریاں کرنے میں مصروف ہیں۔

A patriotic atmosphere in Gaya and a boom in the national flag in market
گیا میں حب الوطنی کی فضا اور قومی جھنڈوں کی بازار میں دھوم (ETV Bharat Urdu)

گیا: یوم آزادی کے موقع پر ہر طرف حب الوطنی کی ہوا چل رہی ہے۔ بازاروں کو ترنگے میں رنگ دیا گیا ہے۔ بازاروں میں بچے اور بڑے بوڑھے سبھی ترنگا خریدتے نظر آ رہے ہیں۔ سرکاری دفاتر، اسکول، سماجی اور کاروباری تنظیمیں بھی ہر گھر پر ترنگا مہم میں تعاون کر رہی ہیں اور سبھی کل کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جس کی وجہ سے ترنگے کی مانگ بڑھی ہوئی ہے۔ آئی جی کوٹھی، مرزا غالب کالج موڑ اور شہر کے مختلف علاقوں خاص کر کے پی روڈ کے علاقوں میں قومی جھنڈے اور تین رنگوں کی ٹوپی، بیجز، کلائی پر پٹیاں، اسٹیکرز وغیرہ سے اسٹال سجے ہوئے ہیں۔ آج دیر رات تک جھنڈے کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

قومی جھنڈے بیچتے بھی ہیں اور تقسیم بھی کردیتے ہیں

مرزا غالب کالج موڑ پر عارضی دکان لگا کر قومی جھنڈے بیچنے والے محمد اقبال عالم نے کہا کہ سال میں دو موقع ' یوم آزادی اور یوم جمہوریہ ' کا انہیں انتظار ہوتا ہے۔ عام دنوں میں ان کے اسٹال پر کھلونے بکتے ہیں لیکن یوم آزادی ' پندرہ اگست ' کے چار دنوں پہلے وہ قومی جھنڈے بیچتے ہیں، آمدنی تو ہوتی ہے لیکن شوق زیادہ ہوتا ہے کہ وہ پرچم اور ترنگے کی دوسری چیزیں فروخت کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو بچتا ہے وہ پندرہ اگست کو تقسیم بھی کردیتے ہیں۔ یہاں دکان پر ایک خریدار ٹیچر شنکر نے کہا کہ ملک کے عظیم تہوار کے موقع پر سبھی اپنی خوشی اور مسرت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر بس یہی پیغام ہے کہ ملک کے تہوار کو محبت کے ساتھ منائیں اور کم سے کم ان دوکانوں سے جھنڈے خریدیں۔

جب کہ وہیں ایک خاتون کہکشاں پروین نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم ' ہر گھر ترنگا ' کے تحت ہر ہندوستانی اپنے گھروں پر جھنڈے لگا رہے ہیں۔ ہم بھی اسی مہم کے تحت قومی جھنڈے خرید کر اپنے گھر پر لگا رہے ہیں۔ اس موقع پر یہی پیغام ہے کہ آپسی محبت بھائی چارہ بنا رہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں۔

واضح رہے کہ گیا میں بڑے پیمانے پر یوم آزادی کی تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔ ضلع کے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔ اہم تقریب گیا کے گاندھی میدان میں ہوتی ہے جس میں پرچم کشائی کے لیے ریاستی وزیر سمیت ضلع اور کمشنری کے اعلیٰ حکام شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد کا کالا چبوترے پر کئی مجاہدین آزادی کو دی گئی تھی پھانسی - Kala Chabutra of Aurangabad

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.