ETV Bharat / state

سائن اسپتال میں علاج کے لیے آئی مسلم خاتون، ڈاکٹر کی گاڑی کی زد میں آئی، جائے واردات پر موت - Woman Killed By Doctor in Sion - WOMAN KILLED BY DOCTOR IN SION

Muslim woman Killed By Sion Hospital Doctor: ممبئی کے سائن اسپتال میں ڈاکٹر راجیش ڈیرے جو کہ ایک سینئر ڈاکٹر ہیں، نے ایک مسلم خاتون کو اپنی کار سے کچل دیا۔ جب کہ اس سے پہلے ڈاکٹر سے پولیس کی کہا سنی بھی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر نے پولیس کو گری ہوئی خاتون کو اٹھانے کے لیے کہا تھا۔ لیکن پولیس نے ڈاکٹر کی بات کو ان سنی کردیا تھا۔ جس کے بعد ڈاکٹر نے اس خاتون کے اوپر سے کار چڑھاتے ہوئے نکالنے کی کوشش کی۔ جو کہ سی سی ٹی وی میں صاف نظر آرہا ہے۔

A Muslim woman who came for treatment at Sion Hospital was hit by doctor's car, and died on the spot
سائن اسپتال میں علاج کے لیے آئی مسلم خاتون، ڈاکٹر کی گاڑی کی زد میں آئی، جائے واردات پر موت (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 3:53 PM IST

سائن اسپتال میں علاج کے لیے آئی مسلم خاتون، ڈاکٹر کی گاڑی کی زد میں آئی، جائے واردات پر موت (Urdu)

ممبئی: ممبئی کے ایک سینئر ڈاکٹر راجیش ڈیرے کو اتوار کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ راجیش پر اسپتال کے احاطہ کے اندر ایک 60 برس کی مسلم خاتون زبیدہ شیخ کو کچلنے کا الزام ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ راجیش ڈیرے ممبئی کے سائن اسپتال میں فارنزک میڈیسن اور ٹاکسیکولوجی کے شعبہ کے سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر ڈیرے کو اتوار کی دوپہر بھوئی واڑا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے وکیل آیوش پاسبولا نے کہا، "میرے موکل کو عدالت نے 20،000 روپے کی نقد ضمانت پر رہا کر دیا ہے کیونکہ یہ جرم قابل ضمانت ہے۔ ہم نے پولیس کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ جب کہ ہلاک ہونے والی خاتون زبیدہ شیخ کے بیٹے علی شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ علاج کی غرض سے اسپتال گئی ہوئی تھیں۔ اسی دوران ڈاکٹر نے انہیں دیکھا وہ غش کھا کر روڈ پر گر پڑی۔ خاتون کو گری ہوئی ڈاکٹر نے انہیں دیکھا۔ ڈاکٹر نے پولیس کو خاتون کو ہٹانے کے لیے کہا۔ لیکن پولیس اہلکار ڈاکٹر کی بات کو ان سنی کرتے ہوئے وہاں سے آگے نکل گئے۔ ڈاکٹر نے اسی دوران گاڑی چڑھا دی۔

یہ بھی پڑھیں:

تیز رفتار کار سوار نے دو مسلم خواتین کی جان لی، سحری کے بعد گھر سے نکلی تھیں - Two Lady Die In Road Accident In UP

جمعہ کی شام تقریباً 7.30 بجے ڈاکٹر ڈیرے عمارت سے باہر آئے اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر حاضری لگانے لگے۔ پنچنگ مشین کی طرف جاتے ہوئے جب وہ گیٹ 7 کے قریب بائیں مڑ گئے تو اُنہوں نے وہاں موجود خاتون کو نہیں دیکھا اور مبینہ طور پر اپنی کار اس پر چڑھادی۔ خاتون کی شناخت ممبرا کی رہنے والی زبیدہ شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ اسپتال نے فوری طور پر پولیس کو اس معاملہ کی اطلاع نہیں دی۔ بعد میں جب اسپتال کے احاطہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ ڈاکٹر ڈیرے گاڑی چلا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.