ETV Bharat / state

کوڑا اٹھانے والا کیسے باڈی بلڈر بن گیا، جانیں پوری کہانی دنگ رہ جائیں گے - Garbageman Bodybuilder - GARBAGEMAN BODYBUILDER

انسان زندگی میں جتنی محنت کرتا ہے۔ محنت کے بل بوتے پر وہ کامیابی کی منزل کو چھو لیتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی ایک کہانی ہے کوڑا اٹھانے والے نوجوان کی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کیسے باڈی بلڈر بن گیا، جانیں پوری کہانی، آپ دنگ رہ جائیں گے۔

A garbage collector has now become a bodybuilder
کوڑا اٹھانے والا کیسے باڈی بلڈر بن گیا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 5:38 PM IST

لکھنؤ: لکھنؤ کے دوبگہ علاقے میں رہنے والا سنی بچپن سے کوڑا اٹھانے کا کام کرتا تھا۔ گھر میں کمانے والا کوئی نہیں تھا گلی اور محلوں میں جھاڑو لگاتے اور صبح سویرے کوڑا اٹھاتا تھا۔ سنی کو کوڑا اٹھانے اور جھاڑو لگانے کا کام پسند نہیں تھا لیکن بے بسی اور غربت کی وجہ سے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں تھا۔ سنی کی ملاقات ایک دن حسن مہندی سے ہوئی۔ حسن مہندی کے ہاں سنی روز کوڑا اٹھانے جایا کرتے تھے اور انہیں باڈی بلڈر دیکھ کر کے اپنے جیسا بنانے کو کہتے تھے کئی دنوں تک تو حسن ٹالتے رہے لیکن آخر میں ایک دن حسن نے سنی کو بلایا اور ورزش کرانا شروع کر دیا۔ حسن نے سنی کو مسلسل تین ماہ تک ورزش کرایا۔ اب سنی باڈی بلڈر بن چکے ہیں اور باعزت ملازمت کے اہل ہو گئے ہیں۔

کوڑا اٹھانے والا کیسے باڈی بلڈر بن گیا، جانیں پوری کہانی دنگ رہ جائیں گے (ETV Bharat)
A garbage collector has now become a bodybuilder
کوڑا اٹھانے والا کیسے باڈی بلڈر بن گیا، جانیں پوری کہانی دنگ رہ جائیں گے (ETV Bharat Urdu)

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے حسن مہندی نے بتایا کہ یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے کہ نوجوان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اگرچہ گلیوں میں کوڑا اٹھانے اور جھاڑو لگانے کا کام کرتا تھا لیکن اس کی سوچ بلند تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہمارے گھر روز کوڑا اٹھانے آتا تھا اور مجھے باڈی بلڈر بنانے کے لیے کہا کرتا تھا اس کو ہم نے بلایا اور مسلسل اس نے تین ماہ تک ورزش کی ہے۔ اب یہ جم ٹرینر کے بطور یا دیگر مقامات پر باعزت ملازمت کا اہل ہو چکا ہے۔ اسے اور دیگر ہنر بھی سکھائیں گے اور امید ہے کہ یہ اپنے گھر والوں کے مالی حالات کو بہتر کر سکے گا۔

حسن بتاتے ہیں کہ سنی کی مالی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ جھگی جھونپڑی میں رہنے والا سنی بارش کے موسم میں ٹرک کے نیچے زندگی گزارتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پاس اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ یہ اپنے ڈائٹ کا ساز و سامان خرید سکے۔ اس کا تمام انتظامات میں خود برداشت کرتا ہوں۔ حسن بتاتے ہیں کہ اس طرح سے ملک میں ہزاروں اور لاکھوں نوجوان ہیں جن کے اندر کئی صلاحیتیں پوشیدہ ہوتی ہیں۔ وہ اپنی صلاحیت کو نہیں پہچانتے ہیں۔ لہٰذا نوجوان اگر اپنی صلاحیت کو پہچان کر کے ہنر سیکھیں تو نہ صرف وہ ترقی کریں گے بلکہ ہمارا ملک بھی بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے سنی بتاتے ہیں کہ بچپن ہی سے کوڑا اٹھانے کا کام کر رہا تھا۔ گلیوں میں جاتا تھا تو لوگ حقیر نگاہوں سے دیکھتے تھے۔ دل کرتا تھا کہ یہ کام چھوڑ کر بھاگ جاؤں لیکن گھر کی مالی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ ماں باپ بھائی بہن کا خرچہ چلانے والا گھر میں، میں ہی ہوں بارش ہوتی ہے تو جھگی میں پانی بھر جاتا ہے۔ سارے کپڑے اور بستر بھیگ جاتے ہیں۔ ٹرک کے نیچے لیٹ کر کے ہم گھر والے رات گزارتے ہیں۔ ہماری نہ سماج میں عزت تھی اور نہ ہی پیشے میں۔ لیکن اب باڈی بلڈر بننے کے بعد ہمارے دوست اہل خانہ عزیز و اقارب قرب و جوار کے لوگ رشک کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Guntur Girl Ravuri Poojita وہ لڑکی جس نے یوٹیوب پر دیکھ کر سیکھا، اب کمارہی ہے سالانہ ساٹھ لاکھ روپے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.