ETV Bharat / state

نوئیڈا: مبینہ پولیس انکاؤنٹر میں ملزم زخمی - police encounter in noida

ضلع نوئیڈا کے کوتالی فیز ون میں پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد لوٹ اور چوری کے متعد معاملے میں ملوث ایک مجرم کو گرفتار کرلیا۔پولیس انکاونٹر میں مجرم کے پاؤں میں گولی لگی۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

دہلی کا لٹیرا نوید نوئیڈا پولیس انکاؤنٹر میں زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 1:47 PM IST

دہلی کا لٹیرا نوید نوئیڈا پولیس انکاؤنٹر میں زخمی

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی منیش کمار مشرا نے بتایا کہ رات پولیس ٹیم سیکٹر 14 اے فلائی اوور کے نیچے دہلی سے آنے والے راستے کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تبھی ایک شخص موٹر سائیکل پر آتے دیکھا۔ پولیس ٹیم نے اسے رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہیں رکا۔

پولیس کو دیکھ کر وہ سیکٹر 14 اے کے پیچھے نالے کی طرف بھاگنے لگا۔ پولیس ٹیم نے اس کا تعاقب کیا تو اس کی موٹر سائیکل پھسل کر گر گئی۔ خود کو پولیس میں گھرا دیکھ کر اس نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے اپنے دفاع میں کی گئی کارروائی میں بدمعاش کی ٹانگ میں گولی لگی۔ جس میں وہ زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: یوٹیوبر ایلوش یادو گرفتار، عدالت نے 14 دن کے عدالتی تحویل میں بھیجا

بدمعاش کی شناخت دہلی کے جگت پوری تھانہ علاقے کی اکھاڑا گلی برہم پوری کے نوید کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق نوید ایک شاطر چور اور لٹیرا ہے۔ بقول پولیس اس کے خلاف دہلی کے کشمیری گیٹ تھانے، کوتوالی دہلی، منڈاولی، لاہوری گیٹ، نیو عثمان پوری وغیرہ میں لوٹ اور چوری کے تقریباً 18 مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.