ETV Bharat / state

گیا: محرم جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر مقدمہ درج - Muharram Procession in Gaya - MUHARRAM PROCESSION IN GAYA

گیا پولیس نے محرم کے جلوس کے دوران دوسرے ملک کا پرچم لہرانے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پرچم لہرانے کا ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کی۔ ایس ایس پی نے کہا آپسی تعاون اور سالمیت کو متاثر کرنے کے لیے پرچم لہرایا گیا ہے۔

A case was registered for hoisting the Palestinian flag during the Muharram procession in Gaya
محرم جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر مقدمہ درج (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 5:12 PM IST

گیا: ضلع گیا میں محرم کے موقع پر نکلنے والے سبھی جلوس اور دیگر پروگراموں کا اختتام ہو چکا ہے۔ ضلع میں اس بار پر امن ماحول میں محرم کو اختتام کرانے کے لیے ضلع پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاری کی گئی تھی اور اس کی جھلک بھی جلوس کے دوران دیکھنے کو ملی۔ شہر سے لے کر گاؤں تک پولیس کی گشت تیز رہی۔ لیکن اب ایک ویڈیو وائرل ہے جس پر ایس ایس پی نے پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ محرم کے جلوس کے دوران' فلسطین کا جھنڈا' لہرایا گیا ہے۔ اس دعوے کی جانچ ضلع پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کی طرف سے پریس ریلیز بھی جاری کی گئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ 18 جولائی کو شیرگھاٹی پولیس تھانہ کو اطلاع ملی تھی کہ شیرگھاٹی پولیس تھانہ کے تحت محرم کے جلوس کے دوران کچھ نوجوانوں کی جانب سے فلسطین کا پرچم لہرایا گیا ہے اور اس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/20-07-2024/bh-gay-fir-for-hoisting-palestinian-flag-7209226_19072024185507_1907f_1721395507_638.jpg
محرم جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر مقدمہ درج (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں 10 کے بجائے گیارہ محرم کو ماتمی جلوس کیوں نکالا جاتا ہے؟ جانیے وجہ اور تاریخ - Muharram Juloos

یہ معاملہ دو فرقے کے درمیان دشمنی کا باعث بن سکتا ہے اور قومی یکجہتی اور سالمیت کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ اس اطلاع کے بعد پولیس تھانہ انچارج شیرگھاٹی نے اپنے سینئر پولیس افسران کو اطلاع دینے کے بعد فوری طور پر موصول ہونے والی اطلاع کی تصدیق کی، تو معلوم ہوا کہ مذکورہ معاملہ تھانہ شیرگھاٹی کے ماتحت علاقے کا ہے۔ جس میں محرم کے جلوس میں کچھ نوجوانوں کی جانب سے فلسطین کا پرچم لہرایا گیا ہے۔

A case was registered for hoisting the Palestinian flag during the Muharram procession in Gaya
محرم جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر مقدمہ درج (ETV Bharat Urdu)

اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کرنے کے بعد شیرگھاٹی پولیس تھانہ کی جانب سے مقدمہ نمبر 369/24، مورخہ 18.07.2024، دفعہ 196/197 بی این ایس درج کرکے اور مذکورہ کیس میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں ابھی کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور جلد ہی ویڈیو میں جھنڈا لہراتے دیکھے جا رہے نوجوانوں کو گرفتار کر جیل بھیجا جائے گا۔ انکی شناخت کر لی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.