بھلواڑہ۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران راجستھان کے بھیلواڑہ شہر کے قریب ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد ایک 80 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ پولیس نے معمر شخص کی لاش مردہ خانہ میں رکھوا دی ہے۔ بزرگ شخص کی موت کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی انکشاف نہیں ہو سکا ہے۔
بی جے پی لیڈر چیتن نے بتایا کہ قصبہ کے رہنے والے 80 سالہ چھگن بگیلا بھیلواڑہ شہر کے قریب واقع قصبہ کے مضافاتی علاقے چھیپا کے نوہرا پولنگ اسٹیشن نمبر 7 کے پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے۔ پولنگ سٹیشن پر لائن میں کھڑے ہونے کے بعد انھوں نے ووٹ دیا۔ جس کے بعد وہ پولنگ سٹیشن کے احاطے میں اچانک گر گئے۔ جس کے بعد ان کی موت واقع ہو گئی۔
پولنگ اسٹیشن پر موجود اہلکار بزرگ شخص کو فوری طور پر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے معمر شخص کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانہ میں رکھوا دیا ہے۔ ضعیف شخص کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ووٹر چھگن لال بگھیلا پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے آئے تھے کہ اچانک انہیں چکر آیا اور وہ نیچے گر گئے۔ جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔