ETV Bharat / state

تیرہ دنوں میں سات ریلوے حادثے تشویشناک، لالو یادو نے ہاوڑہ ممبئی ٹرین حادثے پر ریلوے کی حفاظت پراٹھائے سوالات - 7 railway accidents in 13 days

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 3:14 PM IST

بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو نے جھارکھنڈ میں ہاوڑہ ممبئی میل ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کیا۔ مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے ریلوے کی سیکورٹی پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ 13 دنوں کے اندر یہ 7واں واقعہ ہے جو تشویشناک ہے۔

تیرہ  دنوں میں سات ریلوے حادثے تشویشناک، لالو یادو نے ہاوڑہ ممبئی ٹرین حادثے پر ریلوے کی حفاظت پراٹھائے سوالات
تیرہ دنوں میں سات ریلوے حادثے تشویشناک، لالو یادو نے ہاوڑہ ممبئی ٹرین حادثے پر ریلوے کی حفاظت پراٹھائے سوالات (Etv Bharat)

پٹنہ: لالو یادو نے جھارکھنڈ میں ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ آر جے ڈی سپریمو نے سیکورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 دنوں میں 7 ریلوے حادثات ہوئے ہیں جو تشویشناک ہے۔ ریلوے مسافروں کی حفاظت کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔

'13 دنوں میں 7 ریل حادثے': آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے سوشل میڈیا پر لکھا انڈین ریلوے اتنا غیر محفوظ ہو گیا ہے کہ ٹرینوں میں سوار ہونے سے پہلے مسافر دعا کرتے ہیں کہ یہ سفر ان کا آخری سفر نہ ہو۔

دو مسافروں کی موت: آپ کو بتا دیں کہ جھارکھنڈ میں ہاوڑہ-ممبئی ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ یہ واقعہ چکردھر پور ریلوے ڈویژن کے بادامبو-راجکھرساواں اسٹیشن کے درمیان پوٹو بیڈا گاؤں میں پیش آیا۔ اس واقعے میں دو مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 6 مسافر زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: حادثے کے بعد امدادی کام جاری ہے۔ ریلوے کے مطابق 80 فیصد مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور سبھی کو بس کے ذریعے چکردھر پور اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے۔ ایک خصوصی ٹرین بھی چلائی جا رہی ہے۔ ریلوے نے زخمی مسافروں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیرالہ: وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 63 افراد ہلاک، متعدد کے پھنسے ہونے کا خدشہ، ریسکیو آپریشن جاری - Massive landslides In Kerala

واقعے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں ایک مال گاڑی پہلے ہی پٹری سے اتر چکی تھی۔ اس دوران ہاوڑہ-ممبئی میل ٹرین 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہی تھی۔ پٹڑی سے اتری مال ٹرین سے ٹکرا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.