ETV Bharat / state

تلنگانہ: موسلا دھار بارش کی وجہ سے مختلف واقعات میں 7 افراد کی موت - Heavy Rain in Telangana - HEAVY RAIN IN TELANGANA

آج تلنگانہ کے مختلف حصوں میں بھاری بارش اور آسمانی بجلی اور درخت گرنے کے الگ الگ واقعات میں سات افراد کی موت ہوگئی۔

تلنگانہ: موسلا دھار بارش کی وجہ سے مختلف واقعات میں 7 افراد کی موت
تلنگانہ: موسلا دھار بارش کی وجہ سے مختلف واقعات میں 7 افراد کی موت (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 9:54 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش ہوئی۔ اس دوران شدید آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات نے کئی مقامات پر تباہی مچا دی۔ اس دوران حیدرآباد میں آندھی اور تیز بارش کے باعث سڑک کنارے درخت گر گئے جس کی وجہ دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ تھمائی پلی سے شامیر پیٹ جانے والے راستے پر پیش آیا جہاں ایک درخت کی شاخ بائیک پر سوار ایک شخص پر گر گئی جس سے وہ موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اسی گاڑی پر سوار ایک اور شخص کو شدید چوٹیں آئیں اور مقامی لوگوں نے اسے ای سی آئی ایل کے ایک نجی اسپتال میں پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت یادادری ضلع کے بوملا رامارام گاؤں کے ناگیریڈی رام ریڈی (48) اور دھننجیا (45) کے طور پر کی ہے۔

اس کے علاوہ ناگرکول ضلع کے تندور گاؤں میں ایک پولٹری شیڈ پر بجلی گرنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں تلکا پلی منڈل میں بھی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک شخص انتقال کر گیا۔

وہیں رنگاریڈی ضلع کے ونستھلی پورم میں بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ اس واقعے میں گنیش مندر کے احاطے میں ایک درخت گرنے سے ایک کار اور آٹو کو معمولی نقصان پہنچا۔ اسی طرح این جی او کالونی، ریتھو بازار کے قریب پارک، گڈاسائی نگر اور ستیہ نگر کی مین سڑک پر درخت گر گئے اور کئی مقامات پر طوفان کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سائیکلون ریمل خطرناک طوفان میں تبدیل، سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، بنگال میں شدید بارش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.