احمد آباد: احمد آباد کا 614واں یوم تاسیس منایا گیا۔ اس تعلق سے الفلاح چیریٹیبل ٹرسٹ کے ٹرسٹی ذاکر عرب نے کہا کہ ہماری جو وراثت ہے اس کو سنبھالنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تو ہم نے یہ پروگرام جوہاپورا کی مختلف اسکول کے بچوں کو ملا کر کیا۔ اس کے ذریعہ ہماری وراثت لوگوں تک پہنچائیں اور احمد آباد کب بسایا گیا تھا یہاں پر کتنی تاریخی عمارتیں موجود ہیں اور کیسے پھل پھول رہا ہے۔ یہ شہر اس کی جانکاری لوگوں تک پہنچانے کے لیے ہم نے یہ پروگرام رکھا ہے۔ جس میں تمام اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا ہے اور مختلف طریقوں سے اہم بات کی وراثت کو پینٹنگ کی شکل دے کر لوگوں میں بیداری لائی ہے اور ہاتھوں میں بینر اور پینٹنگ لے کر ان بچوں نے مختلف علاقوں سے ریلیاں بھی نکالی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Dilapidated Condition of Ellis Bridge احمدآباد کا 130 سالہ قدیم ایلس بریج خستہ حالی کا شکار
وہیں احمدآباد شہر کو ورلڈ ہیریٹج سٹی کا درجہ دلانے میں محنت کرنے والے گائیڈ گریش گپتا نے کہا کہ احمد آباد شہر کو بسے ہوئے 613 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ احمد آباد پہلے کیسا تھا اور اب کیا سے کیا بن چکا ہے۔ پہلے شہر صرف پانچ کلومیٹر کا شہر تھا اب 650 کلومیٹر تک لمبا شہر بن چکا ہے۔ اب ہزاروں کی تعداد میں احمدآباد شہر میں اسکولیں بن چکی ہیں اور بڑی تعداد میں دوبارہ شہر میں لوگ آباد ہوتے جا رہے ہیں۔ احمد آباد کی آبادی بھی بڑھتی جا رہی ہے اور اس شہر کا یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے اور یہاں تمام بچوں نے اپنی وراثت کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
احمد آباد شہر کا نام تبدیل کرکے کرناوتی کرنے کے معاملہ پر ہیریٹج گائیڈ گریش گپتا نے کہا کہ احمد آباد شہر کا نام بدلنا مشکل ہے۔ احمد آباد شہر کی پہچان احمد آباد سے ہوئی ہے اور احمد آباد کے نام سے ہی احمد آباد شہر کی پہچان ہمیشہ رہے گی۔ اس کو بدلنے کی کوشش ہم نہیں کریں گے کیونکہ احمد آباد شہر کو احمد آباد کے نام سے ہی بسایا گیا ہے۔ تو وہیں اس موقع پر دوسرے لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور احمدآباد شہر کا 614واں برتھ ڈے کا جشن منایا۔