ETV Bharat / state

گلبرگہ میں دسویں جماعت کے امتحان کی تیاریاں - دسویں جماعت کے امتحان

10th Class Exam Preparations in Gulbarga ایس ایس ایل سی امتحان کی تیاری کیلئے ڈاکٹر مہر افروز کا کتابچہ نہایت معلوماتی، نیشنل ہائی اسکول گلبرگہ میں عزیز اللّٰہ سرمست کے ہاتھوں کتابچہ کا اجراء۔

گلبرگہ میں دسویں جماعت کے امتحان کی تیاریاں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 8:32 PM IST

گلبرگہ: شاعرہ و ہرتعلیم ڈاکٹر مہر افروز موظف لکچرر دھارواڑ نے ایس ایس ایل سی امتحان 2024 کی تیاری کررہے اردو میڈیم کے طلبا کیلئے بہترین رہنما کتابچہ مرتب کیا ہے نیشنل ہائی اسکول گلبرگہ میں کل 11 بجے دن سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست ایڈیٹر بہمنی نیوز گلبرگہ کے ہاتھوں اس کتابچے کا اجراء عمل میں آیا عزیز اللّٰہ سرمست ایس ایس ایل سی کے طلبا و طالبات میں کتابچہ تقسیم کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہر افروز کے کتابچے کو ایس ایس ایل سی امتحان دینے کی تیاری کررہے طلبا و طالبات کیلئے نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کتابچے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں طلبا و طالبات کی اس بات کیلئے بہترین رہنمائی کی گئی ہے کہ ایس ایس ایل سی امتحان میں زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنے کیلئے مقررہ وقت میں امتحانی پرچے کے سوالات کے جوابات کس طرح لکھے جائیں کتابچے میں ایس ایس ایل امتحان کی تیاری کیلئے کس طرح ٹائم ٹیبل بنایا جائے کونسے سبجیکٹ کیلئے کتنا وقت اسٹڈی کرنے مقرر کیا جائے کس طرح سیلف کانفیڈینس پیدا کیا جائے امتحان کی تیاری کے سلسلے میں کس کو نگراں Mentor بنایا جائے قوت ارادی میں کس طرح اضافہ کیا جائے وقت کا صحیح استعمال کس طرح کیا جائے علاوہ ان کے اور بھی بہت ساری رہنمایانہ باتیں بیان کی گئی ہیں جن سے ایس ایس ایل سی امتحان دینے والے طلبا و طالبات کو غیر معمولی فائدہ حاصل ہوگا۔

عزیز اللّٰہ سرمست نے کتابچے کی ترتیب و تدوین کیلئے ڈاکٹر مہر افروز صاحبہ اور گلبرگہ کے اردو میڈیم اسکولوں میں اس کتابچے کی تقسیم کا اہتمام کرنے کیلئے شاعر و صحافی مبین احمد زخم کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر محترمہ اسماء قدیر صدر معلمہ نیشنل ہائی اسکول گلبرگہ مبین احمد زخم اور دیگر ٹیچرس موجود تھے محمد رفیع اسکول مومن پورہ گلبرگہ ہیومن ایج اردو ہائی اسکول گلبرگہ اور دیگر اسکولس میں ایس ایس ایل سی طلبا و طالبات میں کتابچہ تقسیم کیا گیا یہ کتابچہ حاصل کرنے کیلئے طلبا و طالبات اور ان کے سرپرست مبین احمد زخم سے ان کے موبائل نمبر 9110485590 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.