جے پور:ممبئی کی پہلے بلے بازی کے وقت چہل کو آٹھویں اوور میں اٹیک میں لایا گیا اور اپنی تیسری گیند پر نبی کا وکٹ حاصل کیا۔ چہل نے گیند کو ہوا دی تھی جسے نبی لیگ سائیڈ پر کھیلنا چاہتے تھے لیکن بلے کا اوپری کنارے لے کر گیند چہل کی طرف ہی آئی اور انہوں نے ایک آسان کیچ لیا۔
پچھلے سیزن میں ہی چہل نے ڈوین براوو کو چھوڑتے ہوئے لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اب 153ویں میچ میں انہوں نے 200 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
چہل کو سب سے پہلے 2011 میں ممبئی انڈینز نے سائن کیا تھا، لیکن ان کا آئی پی ایل ڈیبیو 2013 میں ہوا تھا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں چہل کو چار اوور پھینکنے کے بعد کوئی وکٹ نہیں ملاتھا۔ اس کے بعد 2014 میں رائل چیلنجرز بنگلور نے چہل کو سائن کرلیا تھا اور یہیں سے ان کے آئی پی ایل کیریئر نے نئی اڑان بھری۔
2014 سے2021 کے درمیان، چہل نے آرسی بی کے لئے 113 میچ کھیلے اور 22.03 کی اوسط سے 139 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اب بھی آئی پی ایل میں آر سی بی کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی سے پہلے آرسی بی نے چہل کو برقرار نہیں رکھا تھا اورآرآر نے انہیں نیلامی میں 6.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی - IPL 2024
چہل 2022 سے آر آر کے لیے مسلسل کھیل رہے ہیں۔ اس سال آر آر نے فائنل کھیلا تھا جس میں چہل نے 7.75 کی اکانومی میں 27 وکٹیں لے کر ایک بڑا حصہ ڈالا۔ اسی سیزن میں، انہوں نے لیگ میں اپنا فائیو وکٹ ہال کے کے آر کے خلاف لیاتھا۔