ETV Bharat / sports

دہلی پریمیئر لیگ میں رشبھ پنٹ نے وہ کر دیا جو کبھی نہیں کیا تھا - Rishabh Pant Bowling

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 18, 2024, 5:31 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداح بھی کافی زیادہ کمنٹ ک رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں پنٹ وکٹ کیپنگ چھوڑ کر کچھ ایسا کرنے لگے جس کی شاید ہی کسی مداح کو امید تھی۔

Rishabh Pant
رشبھ پنٹ (IANS PHOTO)

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنٹ ان دنوں دہلی پریمیئر لیگ 2024 میں کھیلتے نظر آرہے ہیں۔ جہاں وہ پرانی دہلی ٹیم کی بطور کپتان نمائندگی کر رہے ہیں۔ لیکن ان کی ٹیم دہلی ساؤتھ سپر اسٹارز سے 3 وکٹوں سے شکست کھا گئی۔ پنت کی ٹیم تو میچ ہار گئی لیکن انھوں اس میچ میں کچھ ایسا کردیا جو آج تک انھوں نے کبھی نہیں کیا تھا۔

اس میچ میں پرانی دہلی نے پہلے بلے بزی کرتے ہوئے 197 رنز بنائے تھے اور جب دہلی ساؤتھ سپر اسٹارز کو اس ہدف کو حاصل کرنے سے صرف ایک 1 رن چاہیے تھے تو اس وقت کپتان رشبھ پنٹ گیند بازی کرنے آگئے اور پہلی ہی گیند فل ٹاس کر دی۔

رشبھ پنٹ اپنی بہترین وکٹ کیپنگ اور منفرد بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن ان کی بولنگ سے سب حیران رہ گئے۔ پنٹ نے ابھی تک کبھی بین الاقوامی کرکٹ میں گیندبازی نہیں کی ہے۔ یہاں تک کہ وہ ٹیم انڈیا کے پریکٹس سیشن میں بھی کبھی گیند نہیں کرتے، جس کی وجہ سے اب کرکٹ شائقین انہیں باؤلنگ کرتے دیکھ کر حیران ہیں۔

بھارتی ٹیم کے اس وقت ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان روہت شرما اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریہ کمار یادو نے کئی بار کہا ہے کہ وہ ٹیم میں کافی زیادہ آل راؤنڈر چاہتے ہیں۔ حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جہاں گوتم گمبھیر نے پہلی بار کوچ کی ذمہ داری سنبھالی وہیں رنکو سنگھ اور سوریہ کمار یادو نے بھی پہلی مرتبہ باؤلنگ کی۔ اس دوران رنکو نے 2 وکٹیں بھی لیں۔

دہلی پریمیئر لیگ کے پہلا میچ رشبھ پنٹ کی کپتانی میں پرانی دہلی-6 اور آیوش بدونی کی کپتانی میں ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز کے درمیان کھیلا گیا۔ پرانی دہلی-6 نے کل 197 رنز بنائے۔ اس دوران پنٹ نے 32 گیندوں میں 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ آیوش بدونی نے 57 رنز کی اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم ساؤتھ دہلی سپر اسٹارز کو 3 وکٹوں سے جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.