ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آغاز، پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست - T20 WORLD CUP 2024 - T20 WORLD CUP 2024

West Indies Defeat Papua New Guinea: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی گئی۔ ورلڈ کپ کے پہلے دن یہ دوسرا میچ تھا۔ روسٹن چیس کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آباد، پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست
ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آباد، پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست ((IANS PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 10:36 AM IST

Updated : Jun 3, 2024, 11:50 AM IST

جارج ٹاؤن: آل راؤنڈر روسٹن چیس کی ناقابل شکست 42 رنوں کی بدولت شریک میزبان ویسٹ انڈیز نے اتوار کو پروویڈنس اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاپوا نیو گنی (پی این جی) کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلے بیٹنگ کا کرتے ہوئے پاپوا نیو گنی کی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں ہوا۔ ویسٹ انڈیز کے بالرز بالخصوص عقیل حسین ،الجاری جوزف اور آندرے رسل شاندار فارم میں تھے۔عقیل حسین کو ایک جبکہ رسل اور جوزف کو دو ۔دو اہم وکٹ ملے۔

اسپنرز عقیل حسین اور روسٹن چیس نے معاشی طور پر بولنگ کی اور پی این جی کی بیٹنگ لائن اپ کو متاثر کیا۔ اس کے باوجود، سیس باؤ کی شاندار نصف سنچری بنائی جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔کپلن ڈورجیا کی 18 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 136 رن بنائے۔

جیت کے لیے 137 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو ابتدائی دھچکا اس وقت لگا جب اوپنر جانسن چارلس دوسرے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ میچ کے دوران بارش کا بھی خلل پڑا۔جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو نکولس پوران (27 گیندوں پر 27 رنز) اور برینڈن کنگ (29 گیندوں پر 34 رنز) نے 53 رنز کی اہم شراکت داری کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ جان کریکو کی تیز گیند پر پوران کے آؤٹ ہونے اور اس کے بعد اسد والا کے ہاتھوں کنگ کو آؤٹ کرنے سے پی این جی کی پوزیشن ایک بار پھر مضبوط ہو گئی۔ کپتان روومین پاول نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ صرف 15 رنز بنا سکے اور شاندار باؤلنگ کرنے والے والا کا شکار بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ہی امریکہ کے نام کئی ریکارڈ درج

شیرفین ردرفورڈ کے سستے آؤٹ ہونے سے دباؤ بڑھ گیا۔ رسل نے 9 گیندوں میں 15 رنز کی تیز اننگز کھیلی جس سے اننگز میں ضروری رفتار آئی لیکن چیس نے 27 گیندوں میں ناقابل شکست 42 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد فتح دلائی۔

Last Updated : Jun 3, 2024, 11:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.