ETV Bharat / sports

راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد ونیش اور بجرنگ سیاسی اکھاڑہ میں اتر سکتے ہیں - Haryana Assembly Election - HARYANA ASSEMBLY ELECTION

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پہلوان بجرنگ پونیا اور پیرس اولمپکس میں بغیر میڈل کئے واپس آنے والی خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ مقابلہ کر سکتی ہیں۔ ہریانہ میں اسمبلی انتخاباتیکم اکتوبر کو ہوں گے۔

Vinesh Phogat and Bajrang Punia may contest election on Congress ticket in Haryana
ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 4, 2024, 12:59 PM IST

Updated : Sep 4, 2024, 1:22 PM IST

حیدرآباد: ہریانہ کے پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ جس کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ کانگریس ان دونوں کھلاڑیوں کو ہریانہ اسمبلی انتخابات میں اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔

راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ دہلی میں کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقات بھی کی۔ الیکشن لڑنے کے حوالے سے اس ملاقات کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پہلوان بجرنگ پونیا بدلی سے اور ونیش پھوگٹ جولانہ سے میدان میں اتر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ہریانہ میں اسمبلی انتخابات یکم اکتوبر کو ہوں گے اور نتائج اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ونیش پھوگاٹ حالیہ دنوں میں صرف اس وجہ سے چرچے میں تھیں کیونکہ انھیں پیرس اولمپکس میں فائنل میچ سے قبل محض سو گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔ جس کے بعد انھوں نے کھیلوں کی ثالثی عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا لیکن وہاں سے بھی انھیں مایوس لوٹنا پڑا۔

لیکن ونیش کو اس معاملے پر پورے ملک سے کافی زیادہ سپورٹ ملا یہاں تک وطن واپسی پر ان کا ایک چیمپیئن اور گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کی طرح استقبال کیا گیا۔ جب کہ بجرنگ پونیا ان خواتین پہلوانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے نظر آئے جنھوں نے سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے کے بعد ان کے خلاف کاراوائی کرنے کے لیے دہلی میں کئی مہینوں تک احتجاج کیا۔

بجرنگ پونیا بھی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں انھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا لیکن انھوں نے پیرس اولمپکس میں شرکت نہیں کیونکہ انھوں نے کوالیفائی میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ونیش پھوگاٹ کا دہلی ایئرپورٹ پر والہانا استقبال، بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک سمیت مداحوں کا جمّ غَفِیر

ایک وقت ایسا لگا کہ کہیں وہ مر نا جائے، ونیش پھوگاٹ کے کوچ کا انکشاف

جن کو میڈل چاہیے پندرہ پندرہ روپے میں خرید لینا، بجرنگ پونیا کے ٹویٹ کا کیا مطلب؟

Last Updated : Sep 4, 2024, 1:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.