حیدرآباد: گزشتہ ہفتے دوران میچ گراونڈ پر گرنے والے 27 سالہ یوراگوئین فٹبالر جوآن ایزکیرڈو کا انتقال ہوگیا۔ ان کے کلب نیشنل نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اس کی جانکاری دی۔
دراصل 22 اگست کو برازیل کے مورمبی اسٹیڈیم میں راؤنڈ آف 16 میں کلب ناسیونال اور ساؤ پالو کے درمیان دوسرے مرحلے کے میچ کے دوران یوراگوئین فٹبالر زمین پر گئے تھے جس کے بعد سے 27 سالہ نوجوان کو طبی امداد دی جارہی تھی۔ لیکن وہ زندگی کی لڑائی ہار گئے۔
Con el más profundo dolor e impacto en nuestros corazones, el Club Nacional de Football comunica el fallecimiento de nuestro querido jugador Juan Izquierdo.
— Nacional (@Nacional) August 28, 2024
Expresamos nuestras más sinceras condolencias a su familia, amigos, colegas y allegados.
Todo Nacional está de luto por… pic.twitter.com/mYU28mqw6m
جوآن ایزکیرڈو کے کلب نیشنل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ ہمارے لیے گہرے دکھ اور صدمے کی بات ہے کہ ہمارے پیارے کھلاڑی جوآن ایزکیرڈو کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہم ان کے خاندان، دوستوں، ساتھیوں اور پیاروں کے ساتھ اپنی انتہائی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے ناقابل تلافی نقصان پر پورا نیشنل سوگ میں ہے۔
ساؤ پالو نے اسے فٹ بال کے لیے افسوسناک دن قرار دیا۔ یوراگوئین کے ڈیفینڈر کو گزشتہ جمعرات کو میدان میں گرنے کے فورا بعد ہی ہسپتال البرٹ آئنسٹائن منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بڑھتے ہوئے انٹرا کرینیئل پریشر میں مبتلا ہیں۔27 سالہ نوجوان اتوار سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
یوراگوئین فٹبالر کے انتقال ہونے کے بعد ہفتے کے آخر میں ملک میں فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن فٹ بال لیگز ملتوی کر دی گئی۔ ساؤ پالو سائیڈ کے کھلاڑیوں نے اتوار کو ویٹوریا کے خلاف میچ کے دوران ان سے اظہار یکجہتی میں ان کی شرٹ پہنی تھی۔