ETV Bharat / sports

چیمپیئن ٹرافی پر بڑا اپڈیٹ، جئے شاہ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی آئی سی سی ایکشن میں - Update on Champions Trophy

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 11, 2024, 6:49 PM IST

آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہے۔ لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم شرکت کرے گی یا نہیں۔ وہیں اب یہ بھی خبر آرہی ہے کہ آئی سی سی کا ایک وفد چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا معائنہ کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔

ICC
آئی سی سی (IANS & Getty Image)

حیدرآباد: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پیش نظر پاکستان میں تیاریاں کافی زور و شور کے ساتھ چل رہی ہے۔ کیوں کہ اس آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد پاکستان کو اپنے گھر میں کرانا ہے۔ اس ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری 2025 کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان برسوں سے جاری سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا جا سکا ہے بھارتی ٹیم پاکستان کے دورے پر جائے گی یا نہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ اگر انھیں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے کی اجازت ملتی ہے تو پھر انھیں پاکستان کے دورے سے کوئی دقت نہیں ہے۔

وہیں اب یہ بھی خبر سامنے آرہی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا معائنہ کرنے کے لیے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان چمپئنز ٹرافی منعقد کرانے لیے بالکل تیار ہے۔ کیونکہ آئی سی سی کے اس دورے کو چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کافی زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ معائنہ ٹیم تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات آئی سی سی کو پیش کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ اب آئی سی سی کے نئے چیئرمین مقرر ہوچکے ہیں۔ لیکن وہ اس عہدے کی ذمہ داریاں یکم دسمبر سے اٹھائیں گے، لیکن اس سے پہلے ہی آئی سی سی کا وفد پاکستان جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے بھی آئی سی سی حکام پچ کنسلٹنٹس، سیکیورٹی سربراہان اور ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تین الگ الگ دورے کر چکے ہیں۔

آئی سی سی کا وفد لاہور، راولپنڈی اور کراچی کے اہم مقامات کا دورہ کرے گا۔ اس دوران آئی سی سی وفد پی سی بی حکام سے ملاقات کرے گا تاکہ وہ ضروری تفصیلات، جیسے کہ شیڈول، پریکٹس میچز، پریکٹس کے مقامات اور ٹکٹ پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں سیاسی صورت حال بہتر نہیں ہے اور وہاں کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی پاکستان تحریک انصاف موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہے کیونکہ اس پارٹی کا لیڈر عمران خان ایک سال سے زائد عرصے سے جیل میں بند ہے، جس کی وجہ سے وہ ملک میں احتجاج کر رہے ہیں۔

آئی سی سی کو اب یہ دیکھنا ہوگا کہ جس ملک میں وہ اپنا ٹورنامنٹ منعقد کرا رہے ہیں وہ ملک سیکیورٹی کے لحاظ سے بہتر ہے کہ نہیں۔ کیونکہ پاکستان میں کھلاڑیوں کی سیکیوڑتی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اگر پاکستان میں بھی بنگلہ دیش جیسی صورت حال پیدا ہوگئی تو پھر آئی سی سی کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح چیمپیئنز ٹرافی پر بھی فوری طور پر کوئی فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے بھارت کا مقابلہ

اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی لیکن بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے انہیں افواہ قرار دیا اور کہا کہ بورڈ نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ٹیم انڈیا کو پڑوسی ملک بھیجنا ہے یا نہیں۔ اطلاعات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بھارت کے تمام میچز صرف لاہور میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ ٹیم انڈیا کو بہترین سیکیوڑی فراہم کی جاسکے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں

1- انڈیا

2- آسٹریلیا

3- انگلینڈ

4- نیوزی لینڈ

5- جنوبی افریقہ

6- بنگلہ دیش

7- افغانستان

8- پاکستان (میزبان)

یہ بھی پڑھیں

کیا ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی؟ پی سی بی چیف کا بڑا بیان

جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد ٹیم انڈیا کے پاکستان جانے کی امید ختم؟

اگر ٹیم انڈیا نے پاکستان جانے سے منع کر دے تو آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.