ETV Bharat / sports

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کا آسٹریلیا سے مقابلہ

U-19 World Cup Final ادے سہارن کی قیادت میں ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم اتوار کو ورلڈ کپ خطابی میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر شاندار ٹرافی اٹھانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کا آسٹریلیا سے مقابلہ
آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کا آسٹریلیا سے مقابلہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 8:31 PM IST

ڈربن: یہ مسلسل پانچویں بار ہے جب ہندوستانی نوجوان کھلاڑیوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ خطابی میچ میں ہندستان کی امیدیں آل راؤنڈر مشیر خان اور اسپنر سومیا پانڈے کے علاوہ کپتان ادے سہارن اور سچن دھاس کی جوڑی پر ٹکی ہوں گی جبکہ نمن تیواری، راج لمبانی، آدرش سنگھ اور ارشین کلکرنی سمیت دیگر کھلاڑی بھی فتح کے لیے اپنی پوری کوشش کے لئے تیار ہوں گے۔

سہارن نے بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آدرش سنگھ کے ساتھ سنچری شراکت داری کی تھی جس کی وجہ سے ٹیم نے جیت کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا تھا۔ سہارن اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ اب تک چھ اننگز میں 64.83 کی اوسط سے 389 رن بنا چکے ہیں جس میں سپر سکس کے فائنل میچ میں نیپال کے خلاف ان کی سنچری بھی شامل ہے۔ اس میچ میں سہارن نے سچن دھاس کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 215 رن جوڑے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں 81 رن کی اننگز بھی کھیلی تھی جس کی وجہ سے بظاہر ناممکن نظر آنے والی فتح ممکن ہوئی۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف سچن دھاس (96) کی یادگار اننگز کی وجہ سے ہندوستان نویں بار فائنل میں داخل ہو سکا۔ سہارن اور دھاس کی جوڑی کو مسلسل دو میچوں میں ہندوستان کے لیے پریشانی سے نکالنے والے کا کردار ادا کرتے دیکھا گیا ہے۔ سہارن کے علاوہ دھاس نے سپر سکس میں نیپال کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔ نیپال کے خلاف چوتھی وکٹ یا اس سے نیچے کے لئے ریکارڈ پارٹنرشپ کے بعد سیمی فائنل میں دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 171 رن کی پارٹنرشپ کی جو انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پانچویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری بھی ہے۔ دھاس نے اس ٹورنامنٹ میں 73.50 کی اوسط سے 294 رن بنائے ہیں۔

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف دو وکٹیں لینے کے بعد بھی مشیر خان کی شناخت ان کے بڑے بھائی سرفراز خان کے نام سے جوڑی ہوئی تھی۔ لیکن اگلے ہی میچ میں آئرلینڈ کے خلاف مشیر نے سنچری بنا کر اپنی پہچان بنائی۔ مشیر کی سنچری کی بدولت ہندوستان نے آئرلینڈ کو 200 سے زیادہ رن کے مارجن سے شکست دی تھی۔ مشیر نے پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں 73 رن کی اننگز کھیل کر ہندوستان کو سپر سکس میں داخلہ دلایا تھا۔ اسی میچ میں ارشین کلکرنی نے بھی سنچری اسکور کی اور ایک بار پھر ہندستان نے 200 سے زائد رن کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

سپر سکس میں پہنچتے ہی مشیر کے بلے سے ایک اور سنچری آئی اور اس میچ میں انہوں نے بلے کے ساتھ ساتھ گیند سے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف مشیر نے 131 رن بنائے جبکہ اس کے دو بلے بازوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی گئی۔ یہ تین اننگز میں مشیر کی دوسری سنچری تھی اور اس ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی 200 سے زیادہ رن کے فرق سے مسلسل تیسری جیت تھی۔ مشیر اس ورلڈ کپ میں اب تک 67.60 کی اوسط سے 338 رن بنا چکے ہیں اور دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست

سومیا بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں ہندوستان کی جیت کے ہیرو رہے تھے۔ اس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے پہلے میچ میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس کے ساتھ وہ اس ورلڈ کپ میں اب تک تین بار چار وکٹیں لے چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور نیپال کے خلاف چار وکٹوں کے ساتھ سومیا کے کھاتے میں اس ورلڈ کپ میں مجموعی طورپر 17 وکٹیں ہیں۔ سومیا نے نہ صرف مخالف بلے بازوں کو اپنی اسپن کے جال میں پھنسایا ہے بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بھی ہیں۔ وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے گیندباز ہیں۔ ان کی 2.45 کی اکانومی ان باؤلرز میں سب سے بہتر ہے جنہوں نے اس ورلڈ کپ میں کم از کم دو میچ کھیلے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.