اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آج سے آغاز ہو گیا ہے جس میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔
ایک ماہ تک چلنے والے اس ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے جس کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کریں گے۔
اس کےعلاوہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کی میزبانی بھی اس مرتبہ کراچی کو دی گئی ہے اور 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیلا جائے گا، ایونٹ کے 34 میچوں میں سے سات ڈبل ہیڈر ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں کراچی سب سے زیادہ 11میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نو، نو میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی تین سال تک شاندار ترانے گانے والے علی ظفر نے کئی سالوں کے بعد اس سال ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور یہ ترانہ بھی بے پناہ مقبول ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آنند مہندرا ہوئے سرفراز خان کے فین، کرکٹر کے والد کو تھار کی پیشکش کی
ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی جس میں علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری بینڈ پرفارم کیا۔ تقریب شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوئی جس میں شاندار آتش بازی اور لیزر شو کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یواین آئی۔