نیروبی (یوگنڈا): یوگنڈا کی خاتون رنر ریبیکا چیپٹگی کو اس کے ہی ساتھی نے جلا کر ہلاک کر دیا۔ جس کی وجہ سے یوگنڈا کی میراتھن رنر صرف 33 سال کی عمر میں ہی فوت ہوگئیں۔ انھوں نے درحقیقت کوئی تمغہ تو نہیں جیتا لیکن گزشتہ ماہ پیرس اولمپکس میں میراتھن میں حصہ لیا تھا۔
ریبیکا کی موت کی خبر کی تصدیق جمعرات کو ہسپتال کے حکام نے کی۔ جس نے بتایا کہ ساتھی کے حملے سے اولمپیئن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا تھا۔
BREAKING NEWS💔💔
— UGANDA ATHLETICS FEDERATION🇺🇬🇺🇬 UAF (@UgaAthletics2) September 5, 2024
We are deeply saddened to announce the passing of our athlete, Rebecca Cheptegei early this morning who tragically fell victim to domestic violence. As a federation, we condemn such acts and call for justice. May her soul rest In Peace. pic.twitter.com/ZdxmZ3wDuE
واضح رہے کہ ریبیکا نے حال ہی میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں خواتین کی میراتھن میں حصہ لیا، جہاں وہ 44ویں نمبر پر رہیں۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ زمین کے تنازعہ کی وجہ سے ہوا، ریبیکا کے ساتھی نے گزشتہ پیر کو جھگڑے کے بعد کھلاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیا تھا۔
ایتھلیٹ کے اہل خانہ کے مطابق ریبیکا نے ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹرانس نزویا کے علاقے میں ایک زمین خریدی اور وہاں گھر بنایا۔ اس کا اپنے ساتھی سے اس زمین پر جھگڑا چل رہا تھا جس کا نتیجہ سنگین نکلا۔
ایتھلیٹ کے والدین نے مجرم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر یوگنڈا ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ملک کی اولمپک کمیٹی کے صدر ڈونلڈ روکر نے اس واقعے کو بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔