ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، جانیے کن کھلاڑیوں کو جگہ ملی

بی سی سی آئی نے بھارت کے دورہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

TEAM INDIA SQUAD ANNOUNCED
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

نئی دہلی: دورہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ سوریہ کمار یادیو کو جنوبی افریقہ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کمان سونپی گئی ہے، جب کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔

جنوبی افریقہ دورے کے لیے ٹیم انڈیا:

بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 نومبر کو ڈربن میں کھیلے گی۔ مینک یادو اور شیوم دوبے انجری کی وجہ سے اس سیریز کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ وہیں ریان پراگ سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ وہ اس وقت اپنے دائیں کندھے پر پرانی چوٹ کا شکار ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے بھارتی اسکواڈ:

سوریہ کمار یادیو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، تلک ورما، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رمندیپ سنگھ، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، وجے کمار ویشخ، اویش خان، یش دیال۔

آسٹریلیا سیریز کے لیے ٹیم انڈیا:

بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ سیریز کا آغاز 22 نومبر سے پرتھ میں ہونے جا رہا ہے۔ کلدیپ یادو دورہ آسٹریلیا کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ انہیں بائیں کمر کی چوٹ کی وجہ سے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس ریفر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی محمد شامی کو بھی اس سیریز میں جگہ نہیں ملی ہے۔ شائقین توقع کر رہے تھے کہ وہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا:

روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیمنیو ایسوارن، شوبھمن گل، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سرفراز خان ، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، آر اشون، آر جڈیجہ، محمد سراج، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا، ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر۔

ریزرو: مکیش کمار، نودیپ سینی، خلیل احمد

یہ بھی پڑھیں:

سرفراز نے کمال کا میچ اویئرنیس دکھایا، روہت کو ڈی آر ایس کے لئے منایا اور وکٹ مل گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.