ETV Bharat / sports

بھارتی کپتان ومبلڈن میچ دیکھنے پہنچے، شائقین روہت کے شاندار انداز کے دیوانے ہوئے - Rohit Sharma - ROHIT SHARMA

روہت شرما کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں روہت شرما ومبلڈن کا سیمی فائنل میچ دیکھنے پہنچے جہاں انہوں نے رائل باکس میں بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھایا۔

Rohit Sharma
بھارتی کپتان ومبلڈن میچ دیکھنے پہنچے (Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 2:04 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی فاتح کپتان روہت شرما ان دنوں لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ اس دوران ہٹ مین جمعہ کو ومبلڈن کا سیمی فائنل میچ دیکھنے پہنچے جہاں سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ روہت شرما نے 17 سال بعد دوسری بار ہندوستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح بنایا، ساتھ ہی انہوں نے 11 سال بعد ہندوستان کے لیے آئی سی سی ٹرافی بھی جیتی ہے۔ عالمی فاتح کپتان لندن میں اپنی فیملی کے ساتھ پر سکون لمحات گزار رہے ہیں۔

روہت شرما ومبلڈن پہنچے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں روہت شرما کافی ہینڈسم لگ رہے ہیں۔ روہت گرے سوٹ، نیلی شرٹ اور میرون ٹائی میں کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔ روہت کے مداح انہیں ومبلڈن میں دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل بھی دیتے نظر آئے۔ دراصل کپتان روہت شرما جمعہ کو منعقدہ ومبلڈن مینس سنگلز سیمی فائنل میچ دیکھنے پہنچے۔ اس دوران کپتان کو رائل باکس میں بیٹھے دیکھا گیا۔ گراس کورٹ گرینڈ سلیم میں موجود ستاروں میں روہت توجہ کا مرکز تھے۔ ومبلڈن کے آفیشل ایکس ہینڈل نے روہت شرما کی تصویروں کے ساتھ پوسٹ شیئر کی ہے۔

یہ مشہور شخصیات بھی ومبلڈن پہنچی

روہت شرما کی کپتانی میں 29 جون کو بھارت نے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ورلڈ کپ کے چیمپئن روہت شرما نے ومبلڈن کے میچ کے دوران رائل باکس میں پیغام بھی لکھا۔ روہت سے پہلے سچن ٹنڈولکر، روی شاستری، سدھارتھ اور کائرہ بھی ومبلڈن میچ دیکھے گیے۔

یہ بھی پڑھیں:

روہت، کوہلی اور بمراہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو سکتے ہیں

روہت شرما ونڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.