اینٹیگا:سپر8 کے مرحلے کے پہلے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد امریکہ کے کپتان ایرون جانس نے کہا کہ پچ کی وجہ سے ہم نے پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ پچ ڈلاس سے زیادہ الگ نہیں ہوسکتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہاکہ ہم ٹاس کو لے کر زیادہ فکرمند نہیں تھے۔ اس میچ میں بارٹمین کی جگہ کیشو مہاراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے اینٹیگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں آج جنوبی افریقہ کا مقابلہ امریکہ سے ہو گا۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم کی پچ پر بلے بازوں کے علاوہ گیند بازوں کو بھی مدد ملتی ہے۔ اس پچ پر تیز گیند بازوں کو نئی گیند سے مدد ملتی ہے جبکہ اسپن بالرز کو پرانی گیند سے مدد ملتی ہے۔ بلے باز بھی پچ پر آسانی سے رنز بناتے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ اس پچ پر زیادہ اسکورنگ میچ ہو گا۔
آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ مرحلے میں شریک میزبان امریکہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی۔کینیڈا پر شاندار جیت درج کی ۔ہندوستان کے خلاف ہونے والا میچ بارش کی نذر رہا۔شریک میزبان امریکہ نے اپنے گروپ اے میں پانچ پوائنٹ حاصل کیااور سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے سپر 8 مقابلے کے لیے بنایا خاص منصوبہ
دوسری طرف جنوبی افریقہ نے آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کمزور سمجھی جارہی تھی۔جنوبی افریقہ اپنے گروپ ڈی کے چاروں میچوں میں جیت درج کرتے ہوئے غیر مفتوح ریکارڈ کے ساتھ سپر8 میں کوالیفائی کیا۔