بارباڈوس:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ بچ بلے بازوں کے لئے سازگار ہے۔بڑاس اسکور کھڑا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے میچ میں کلدیپ یادو کو محمد سراج کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہاکہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ٹی 20 کرکٹ میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ پہلے کون کیا کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے میچ میں کریم جنت چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔حضرت اللہ زازائی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستان اور افغانستان کے درمیان اب تک کل 8 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ہندوستان نے سات میچوں میں جیت درج کی جبکہ افغانستان کو 7 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔ افغانستان ایک بار بھی ہندوستان کے خلاف جیت درج نہیں کر سکا۔
کینسنگٹن اوول کی پچ اپنی تیز رفتار اور اچھال کے لیے مشہور ہے جو تیز گیند بازوں کی مدد کرتی ہے۔ اس پچ پر باؤنس کی وجہ سے گیند بلے پر اچھی طرح آتی ہے اور بلے باز اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس پچ پر ایک بار سیٹل ہونے کے بعد بڑی اننگز آسانی سے کھیلی جا سکتی ہے۔ لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھے گا، پچ سست ہوتی جائے گی اور اسپن بولرز بھی پرانی گیند کے ساتھ ایکشن میں آئیں گے۔
یہاں اب تک کل 47 T20 انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں سے دفاعی ٹیم نے 30 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس پچ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 155 اور دوسری اننگز کا اوسط اسکور 146 رنز ہے۔ اس پچ پر بہترین اسکور 224 ہے۔ یہاں آسٹریلیا نے گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف 201 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔
ممکنہ ٹیمیں:
ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکثر پٹیل، رویندرا جڈیجہ، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں امریکہ کو 18 رنوں سے شکست دی
افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان (کپتان)، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، گلبدین نائب، محمد اسحاق۔