ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 :کرکٹ کے ماہرین کے مطابق سیمی فائنل میں کون سی ٹیمیں پہنچیں گی - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کون سی ٹاپ چار ٹیمیں پہنچنں گی اس حوالے سے دنیا کے10 کرکٹ ماہرین نے اپنی اپنی پیشن گوئی کی ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے پوری خبرپڑھیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 :کرکٹ کے ماہرین نے سیمی فائنل میں پہنچنے ٹیموں کی پیشنگوئی کردی
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 :کرکٹ کے ماہرین نے سیمی فائنل میں پہنچنے ٹیموں کی پیشنگوئی کردی ((ANI Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 7:01 PM IST

کولکاتا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں 2 سے 29 جون کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 9واں ایڈیشن ہے جو اب تک کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو چمپئن ٹرافی کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں:

کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے اس عظیم مقابلے کے آغاز سے پہلے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ 20 میں سے 4 ٹیمیں کون سی ہیں جو سیمی فائنل میں جگہ بنا پائیں گی۔

اس سوال کا جواب سابق کرکٹروں نے دیا ہے۔ اسٹار اسپورٹس سے خصوصی گفتگو میں دنیا بھر کے 10 کرکٹ ماہرین بشمول سنیل گواسکر، میتھیو ہیڈن، ٹام موڈی اور برائن لارا نے ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام ماہرین کا ماننا ہے کہ ہندوستان اس ٹورنامنٹ کے خطاب جیتنے کا مضبوط دعویدار ہے۔ تمام 10 مضبوط کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں پہنچنے والی اپنی اپنی 4 ٹیموں میں ہندوستان کو جگہ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بیس ٹیمیں چارگروپس اور کیا ہے اس ورلڈ کپ میں خاص؟ - T20 World Cup 2024

اس کے ساتھ ہی انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 8 ماہرین کی ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔ ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو بھی ٹاپ 4 ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک تجربہ کار نے افغانستان کو اپنی ٹاپ 4 ٹیموں میں شامل کیا جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

مکمل فہرست:

سنیل گواسکر: ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز

میتھیو ہیڈن: ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ

ٹام موڈی: ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ

برائن لارا:ہندوستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان

پال کولنگ ووڈ: ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز

امباتی رائیڈو: ہندوستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ

محمد کیف: ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان

کرس مورس:ہندوستان، جنوبی افریقہ، پاکستان، آسٹریلیا

ایرون فنچ: ہندوستان ، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز

ایس سری سنتھ: ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.