ETV Bharat / sports

سوریہ کمار یادو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بلے بازی رینکنگ میں سرفہرست - ICC Men Batting T20 Ranking - ICC MEN BATTING T20 RANKING

Surya Kumar Yadav Number One In ICC T20 ہندوستان کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو نے ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں 861 کی ریٹنگ کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن پر برقرار رکھی ہے۔تازہ ترین رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ 802 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سوریہ کمار یادو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بلے بازی رینکنگ میں سرفہرست

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 6:31 PM IST

دبئی: حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین تین ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو رینکنگ میں کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ ان کی ریٹنگ 800 ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور ان کی ریٹنگ 755 ہے۔ مارکرم کی وجہ سے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو نقصان ہوا ہے اور وہ ایک درجہ تنزلی سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹاپ پانچ بلے بازوں کے بعد یشسوی جیسوال 714 ریٹنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو 689 کی ریٹنگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جوس بٹلر اب 680 کی ریٹنگ کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے فن ایلن ایک درجہ تنزلی سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کی ریٹنگ 666 ہے۔ جنوبی افریقہ کے ریزا ہیڈرکس 660 کی ریٹنگ کے ساتھ بدستور 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز شاہین آفریدی ایک بار پھر پاکستان کے سب سے زیادہ ریٹنگ والے ٹی ٹوئنٹی گیندباز بن گئے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی کر کے 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ فاسٹ باؤلنگ میں ٹیم ساوتھی اور ساتھی فاسٹ باؤلر حارث رؤف 22ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی سچن تنڈولکر کی 51ویں سالگرہ - Sachin Tendulkar Birthday

انگلینڈ کے عادل رشید گیندبازوں کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جب کہ ساتھی اسپنر ایش سوڈھی کی بھی رینکنگ میں پاکستان کے خلاف سیریز میں نیوزی لینڈ کی تین وکٹیں لینے کے بعد تھوڑا سدھار ہوا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.