دمبولا:ویمنز ایشیا کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کی نظریں ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر مرکوز ہیں۔
Training 🔛 as we gear up for the #WomensAsiaCup2024 semi-final 🏏#SLWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/H7xdWEsQAT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 26, 2024
سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان چمرا اٹاپٹو نے کہاکہ یہ ایک شاندار پچ ہے۔اس پچ پر تعاقب کرنے میں مزہ آئے گا۔دوسری اننگ میں گیند بلے پر آسانی سے آئے گی ۔بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔
انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان کی ٹیم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔اس ٹیم میں کئی اچھے کھلاڑی ہیں جو حریف کے لئے دردسر ثابت ہو سکتے ہیں۔ہمیں احتئاط کے ساتھ کھیلنا چایے
دوسری طرف پاکستان کی کپتان ندا ڈار نے کہاکہ وہ ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنا چاہتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ہماری ٹیم بڑا اسکور کھڑا کرنے کی کوشش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ہندوستان ویمنز ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں
واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیش کے 81 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی خواتین ٹیم نے 11 ویں اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 54 گیند باقی رہتے طلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
ہندوستان کی جانب سے شیفالی ورما اور اسمرتی مندنا نے اننگ کی شروعات کی۔دونوں سلامی بلے بازوں نے 83 رنوں کی غیر مفتوح شراکت داری کرتے ہوئے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے جیت دلائی۔اسمرتی مندنا نے 39 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن ناٹ آوٹ اور شفالی ورما 28 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 26 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔