ETV Bharat / sports

سری لنکا نے 230 رن بنائے، ہندوستان نے جارحانہ انداز میں اننگ کا آغاز کیا - India Vs Srilanka Ist ODI - INDIA VS SRILANKA IST ODI

کولمبو میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کے 230 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل نے انداز میں شروعات کی۔

ہندوستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں سری لنکا کی پہلے بیٹنگ
ہندوستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں سری لنکا کی پہلے بیٹنگ ((IANS Photo))
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 2, 2024, 2:34 PM IST

Updated : Aug 2, 2024, 7:58 PM IST

کولمبو:ہندوستان اور سرلنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سریز کا پہلا میچ آج کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔سری لنکا کے 230 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل نے انداز میں شروعات کی۔ہندوستان نے بغیر کسی نقصان کے 55 رن بنالئے ہیں

ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما اور سبھمن گل نے جارحانہ انداز میں اننگ کی شروعات کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔کپتان روہت شرما 18 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 اور شبھمن گل 10 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 230 رن بنائے ۔سری لنکا کی جانب سے پتھم نشانکا 56 رن ،دہمتھ والالگے 57 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اس کے علاوہ ہسرنگا 24 رن اور لیانائیگے 20 رن بنائے۔ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور اکثر پٹیل کو دودو جبکہ محمد سراج،کلدیپ یادو اور واشنگٹن سندر کو ایک ایک وکٹ ملا۔

سری لنکا کے کپتان چیرتھ اسالانکا نے کہاکہ ون ڈے سیریز کا یہ پہلا میچ ہے۔ہم اپنی طرف سے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ہندوستان جیسی مضبوط اور متوازن ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ہم پر کوئی اضافی دباو نہیں ہے۔

چیرتھ اسالانکا نے کہاکہ آج کے میچ میں محمد شیراز سری لنکا کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ محمد شیراز ایک صلاحیت مند فاسٹ بالر ہیں۔انہوں نے گھریلو کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔امید کرتے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی شیراز اپنی صلاحیت کا لوہا منوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:روہت شرما کا گوتم گمبھیر کے حوالے سے بڑا بیان

دوسری طرف ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پہلے گیندبازی کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔ کے ایل راہل اور شریس ائیر فرسٹ الیون میں شامل ہوں گے۔ کلدیپ یادو کو بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ہماری ٹیم مضبوط اور پوری طرح سے فٹ ہے۔

Last Updated : Aug 2, 2024, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.