ETV Bharat / sports

پتھم نسانکا کی سنچری کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 16, 2024, 1:28 PM IST

Sri Lanka Defeated Bangladesh: سری لنکا نے پتھم نسانکا کی 114 رنز کی سنچری اور چارتھ اسالنکا کی 91 رنز کی نصف سنچری کی بدولت آج دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔

پتھم نسانکا کی سنچری کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی
پتھم نسانکا کی سنچری کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

چٹاگانگ:287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری سری لنکا کی شروعات بہت خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اویشکا فرنینڈو (0) کی وکٹ گنوا بیٹھی اس کے بعد کپتان کوسل مینڈس 13 اور سدیرا سمارا وکراما ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ایسے مشکل وقت میں پتھم نسانکا اور چارتھ اسالنکا نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 185 رنز کی شراکت ہوئی۔

سری لنکا کے لیے یہ اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ پتھم نسانکا نے 113 گیندوں میں 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ چارتھ اسالنکا تاہم اپنی سنچری بنانے سے محروم رہے۔ انہوں نے 93 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے۔ جنیت لیانج نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور وینندو ہاسرنگا 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا نے 47.1 اوورز میں سات وکٹوں پر 287 رنز بنانے کے بعد یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔ دونتھ ویلانگے 15 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام اور تسکین احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ تنظیم حسن ثاقب، تیج الاسلام اور مہدی حسن معراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے محمد توحید ہردوئے کے ناٹ آؤٹ 96 رنز اور سومیا سرکار کی 68 رنز کی نصف سنچری اننگز کی بنیاد پر بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا تھا۔آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے بنگلہ دیش کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اوپنر لٹن کمار داس (0) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔

اس کے بعد سومیا سرکار اور کپتان شانتو نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 74 رنز جوڑے۔ شانتو 40 رنز بنانے کے بعد دوسری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد توحید ہردوئے نے 102 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 96 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ محمود اللہ بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

مشفق الرحیم 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، مہدی حسن معراج 12 رنز بنانے کے بعد اور تنظیم حسن ثاقب 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تسکین احمد 18 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 286 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دلشان مدوشنکا نے دو اور پرمود مدوشن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.