ETV Bharat / sports

اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر چوتھی بار یورو کپ کا خطاب اپنے نام کیا - EURO CUP 2024

اسپین نے انگلینڈ کو دلچسپ اور سنسنی خیز خطابی معرکے میں 1۔2 گول سے شکست دے کر یورو کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کرلیا۔اسپین ریکارڈ چار یورپی چیمپئن شپ ٹرافی جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 11:46 AM IST

اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر چوتھی بار یورو کپ کا خطاب جیتا اپنے نام کرلیا
اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر چوتھی بار یورو کپ کا خطاب جیتا اپنے نام کرلیا ((AP PHOTOS))

برلن: اسپین نے یورو کپ 2024 کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں متبادل میکل اویرزبال نے گول کر کے اسپین کو انگلینڈ کے خلاف فائنل میں خطابی جیت دلائی۔ اسپین ریکارڈ چوتھا یورپی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دونوں ٹیموں کی زبردست کوششوں کے باوجود پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملے ہوئے۔ میچ کے تینوں گول دوسرے ہاف میں ہوئے۔ پہلے ہاف میں یادہ تر اسپین کا قبضہ تھا ۔ دوسرے ہاف میں اسپین کو برطانوی کی دفاعی دیوار کو مسمار کرنے میں صرف دو منٹ لگے۔نوجوان کھلاڑی لامین یامل نے دائیں جانب سے ساتھی ونگر نیکو ولیمز کو کراس پہنچایا، جس نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

انگلینڈ کے کوچ گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے ایک گھنٹے کے بعد ہیری کین کی جگہ سیمی فائنل میں گول اسکور کرنے والے متبادل ہیرو اولی واٹکنز کو بھیج کر کھیل کو مزید خوبصورت بنا دیا۔کھیل کے 73 ویں منٹ پر کول پولمر نے 20 گز کی دوری سے زناٹے دار شاٹ کے ذریعہ گول کرکے میچ کااسکور 1۔1 کردیا۔

اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگا۔کھیل کے 86 ویں منٹ پر اویرزبال نے گول کرکے اسپین کو ایک بار پھر 1۔2 کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پانچویں میچ میں بھی زمبابوے کو 42 رنز سے شکست، بھارت کا سریز پر قبضہ

کھیل کے مقررہ وقت تک انگلینڈ کی ٹیم میچ کااسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی مگر وہ ناکام رہی ۔ اسپین نے 1۔2 گول کی برتری برقرار رکھتے ہوئے یورو کپ 2024 کا خطابی مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.