ETV Bharat / sports

سورو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی اصل وجہ بتا دی - Ganguly on Pakistan Cricket - GANGULY ON PAKISTAN CRICKET

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں ٹیلنٹ اور ہونہار کھلاڑیوں کی کمی دیکھ رہا ہوں۔ اب ٹیم میں جاوید میانداد، سعید انور، وسیم اکرم، وقار یونس اور محمد یوسف اور یونس خان جیسے کھلاڑی نظر نہیں آرہے ہیں۔

Ganguly on Pakistan Cricket
سورو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تنزلی کی اصل وجہ بتا دی (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 11, 2024, 7:58 PM IST

حیدرآباد: پاکستان کرکٹ کی حالت پچھلے کچھ عرصے سے خراب ہے۔ ٹیم میں کئی بڑے کھلاڑی شامل ہیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے پاکستان کرکٹ کا برا دور جاری ہے۔

پاکستان حال ہی میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپنے گھر میں 2-0 سے شرمناک وائٹ واش کا سامنا کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی نچلی سطح پر گر گیا۔

اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بائیں ہاتھ کے بلے باز سورو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں کہا کہ میں پاکستان میں ٹیلنٹ اور ہونہار کھلاڑیوں کی کمی دیکھ رہا ہوں۔

پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ موجودہ ٹیم ان شاندار دنوں سے بہت دور ہے جب جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس جیسے کھلاڑی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔

یہ کھلاڑی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہوا کرتے تھے۔ میچ جیتنے کے لیے ہر کھلاڑی کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے اور جب میں عالمی کرکٹ میں پاکستان کو دیکھتا ہوں - میں نے انہیں نیچے گرتا ہوا ہی دیکھا رہا ہوں۔اس ملک میں ٹیلنٹ کی کمی ہے۔ گنگولی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کھیل سے جڑے لوگوں کو اس پر غور کرنا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ مردوں کی ٹیم کی کپتانی سے متعلق فیصلے کوچز اور سلیکٹرز کریں گے۔

گزشتہ ہفتے یہ خبریں منظر عام پر آنا شروع ہو گئی تھیں کہ بابر اعظم وائٹ بال کی کپتانی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان وائٹ بال کی کپتانی کے لیے بابر کی جگہ سب سے بڑے دعویدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی شرمناک شکست پر شاہد آفریدی اور رمیز راجہ سمیت سابق کرکٹروں نے کس کو ذمہ دار ٹہرایا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکشن میں اے آئی ٹول کا استعمال کیا گیا: پی سی بی چیئرمین کا انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.