ETV Bharat / sports

درست فیصلے کے لئے آئی پی ایل میں اسمارٹ سسٹم کا استعمال

Smart Replay System in IPL آئی پی ایل 2024 میں درست اور تیز فیصلوں کے لیے اسمارٹ ری پلے سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔اس کی تیاری زور شور سے جاری ہے۔ٹی وی رائٹ کمپنی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے امپائر کو فیصلہ کرنے میں مزید اسانی ہو جائے گی۔

درست فیصلے کے لئے آئی پی ایل میں اسمارٹ سسٹم کا استعمال
درست فیصلے کے لئے آئی پی ایل میں اسمارٹ سسٹم کا استعمال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 11:27 AM IST

ممبئی:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کی تیاریاں زور شور جاری ہے۔آئی پی ایل میں کھیلنے والی تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے ہوم گراونڈ میں نئے سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں ٹی وی امپائرز تیز اور درست فیصلوں کے لیے اسمارٹ ری پلے سسٹم کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس اسمارٹ ری پلے سسٹم کے ذریعے ٹی وی امپائر براہ راست ہاک آئی آپریٹرز سے معلومات حاصل کریں گے۔ نئے نظام سے ٹی وی امپائر کے پاس زیادہ ویژول دیکھنے کی سہولت ہوگی ۔ ٹی وی امپائرز کیچز اور اسٹمپنگ کے معاملے میں اسمارٹ ریویو سسٹم کے اندر ہاک آئی آپریٹرز سے اسپلٹ اسکرین کی مانگ کرسکتے ہیں۔

اسٹمپنگ کا نیا نظام ٹی وی امپائر فوٹیج کو سائیڈ آن کیمرہ کے ساتھ ساتھ فرنٹ آن کیمرہ کو ایک ہی فریم میں دکھائے گا۔ یہ سسٹم ہاک آئی کیمرہ کو پچھلے سسٹم سے چھ گنا تیز رفتار بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کون ہیں؟

اسی طرح یہ اسمارٹ ریویو سسٹم زمین سے چند انچ اوپر پکڑے گئے کیچز میں بھی کارگر ثابت ہوگا۔ اس ریویو سسٹم کے ذریعے ٹی وی امپائر اور ہاک آئی آپریٹر کے درمیان ہونے والی گفتگو کو براہ راست سنا جا سکےگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.