ممبئی: بی سی سی آئی نے آج یہاں منعقد ایک پروگرام میں یہ اعزازات تقسیم کئے۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے طوفانی بلے باز شبھمن گل اور خواتین کی ٹیم کی دیپتی شرما کو سال 2023 کے لیے ملک کی بہترین کھلاڑی چنا گیا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے خواتین کھلاڑیوں میں دیپتی شرما کو 2023 کی بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا۔ جبکہ محمد شامی کو 2019-20، روی چندرن اشون کو 2020-21 اور جسپریت بمراہ کو 2021-22 کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔
-
𝘿𝙊 𝙉𝙊𝙏 𝙈𝙄𝙎𝙎!
— BCCI (@BCCI) January 23, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Col. C.K. Nayudu Lifetime Achievement Award winner @RaviShastriOfc speaks about his "icing on the cake" moment 😃👌#NamanAwards pic.twitter.com/H1Ztd7SzkN
">𝘿𝙊 𝙉𝙊𝙏 𝙈𝙄𝙎𝙎!
— BCCI (@BCCI) January 23, 2024
Col. C.K. Nayudu Lifetime Achievement Award winner @RaviShastriOfc speaks about his "icing on the cake" moment 😃👌#NamanAwards pic.twitter.com/H1Ztd7SzkN𝘿𝙊 𝙉𝙊𝙏 𝙈𝙄𝙎𝙎!
— BCCI (@BCCI) January 23, 2024
Col. C.K. Nayudu Lifetime Achievement Award winner @RaviShastriOfc speaks about his "icing on the cake" moment 😃👌#NamanAwards pic.twitter.com/H1Ztd7SzkN
یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہل وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے، ڈراویڈ
روی شاستری کو بھی کرنل سی اے کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عظیم کھلاڑی فاروق انجینئر کو کرنل سی اے کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ مینک اگروال اور سرفراز خان کو بھی خصوصی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ سرفراز کو 2021-22 میں رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر مادھوراؤ سندھیا ایوارڈ ملا ہے۔ جبکہ 2022-23 سیزن کے لئے مینک اور 2019-20 کے لیے راہل دلال کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔
شبھمن گل نے کہاکہ میں نے ہمیشہ وراٹ بھائی کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ان سے متاثر ہو کر کھیلنے کی کوشش کی ۔مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ دوسرے سنئیر کھلاڑیوں کی طرح ہمارے لئے بھی یہ ایوارڈ اہم ہے ۔ایوارڈ پا کر بے حد خوشی ہوئی۔
یو این آئی