ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر کو بھارتی ویزا مل گیا - انگلینڈ کرکٹ بورڈ

Shoaib Bashir India Visa انگلینڈ کے پاکستانی نژاد آف اسپنر شعیب بشیر کو بھارتی ویزا مل گیا ہے اور وہ اس ہفتے کے آخر میں بھارت میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ویزا کے حصول میں تاخیر ہونے وجہ سے شعیب بشیر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔

Etv Bharat
انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر کو بھارتی ویزا مل گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 8:22 PM IST

Updated : Jan 24, 2024, 10:14 PM IST

حیدرآباد: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بدھ کو کہا کہ دائیں ہاتھ کے آف اسپنر شعیب بشیر کو بھارت کا ویزا مل گیا ہے اور وہ اس ہفتے کے آخر میں انگلینڈ کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کرکٹ نے ویزا جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل ویزا نہ ملنے کی وجہ سے بشیر کو دبئی سے انگلینڈ واپس آنا پڑا تھا۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان کرکٹر بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والا تھا لیکن اس کے سفری کاغذات میں کچھ کمی کے باعث بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہ ہو سکا تھا۔

جس کے بعد ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بھی اس پر اپنی ناخوشی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ نوجوان کھلاڑی کے لیے بہت ہی مایوس کن لمحہ ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس تنازعہ کو بھارت پاکستان تعلقات سے جوڑ رہے تھے، جس کے بعد برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ویزا کے عمل میں برطانوی شہریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرے گا۔

شعیب بشیر کو بھارتی ویزا ملنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اب صورتحال حل ہو گئی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ بشیر اس ہفتے کے آخر میں انگلینڈ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ قابل ذخر ہے کہ 20 سالہ بشیر پاکستانی نژاد ہیں، اور انگلش کرکٹ ٹیم کے واحد رکن تھے جنہیں ابھی تک سیریز کے لیے ویزا نہیں ملا تھا۔ اس کے بعد وہ ابوظہبی سے اپنے وطن انگلینڈ ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے واپس ہوگئے تھے۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا تھا کہ شعیب بشیر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارت آنے سے روکنے کے لیے ویزا کے معاملے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں شعیب بشیر کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jan 24, 2024, 10:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.