ETV Bharat / sports

شیکھا ٹنڈن کا شمار ہندوستان کی ذہین تیراکوں میں ہوتا ہے - عمر میں ایشین گیمز

Shikha Tandon تیراکی کو صرف ایک کھیل نہیں سمجھا جاتا ہے بلکہ یہ طرز زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ہندستانی خاتون تیراکوں میں شیکھا ٹنڈن، جن کا تعلق بنگلورو سے ہے،20 جنوری 1985 کو پیدا ہوئیں۔ کم عمری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے شکھا نے مختلف مقابلوں میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

شیکھا ٹنڈن کا شمار ہندوستان کی ذہین تیراکوں میں ہوتا ہے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 8:25 PM IST

نئی دہلی: شیکھا ٹنڈن صرف 13 برس کی عمر میں ایشین گیمز، 16 برس کی عمر میں ورلڈ چیمپئن شپ اور 19 سال کی عمر میں اولمپک گیمز میں حصہ لیا۔ شیکھا ٹنڈن نے قومی سطح پر 146 اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں 36 تمغے جیتے ہیں۔ اس میں 5 طلائی میڈل بھی شامل ہیں۔ سال 2005 میں انہیں باوقار ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کھیل ایک منفرد صنعت ہے جو نہ صرف مداحوں کے دلوں اور دماغوں کو اپنی گرفت میں لے لیتی ۔اس کی اصل وجہ وہ تمام کھلاڑی ہیں جو اپنی مہارت اور قابلیت سے ہمیں متاثر کرتے ہیں۔شکھا ٹنڈن بھی انہیں کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے کم عمری میں تیراکی کے نئےریکارڈ قائم کرکے سب کا دل موہ لیا۔ شیکھا ٹنڈن ایک ہندوستانی سابق تیراک ہیں۔ ان کے سنہر دور میں انہیں سوئمنگ اسٹار کہا جاتا تھا۔ شیکھا نے اپنی تعلیم جین کالج سے حاصل کی اور بعد میں بنگلور یونیورسٹی میں بائیو ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی، اوہائیو سے بیالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں دوہری ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:سوریہ کمار یادو کی جرمنی میں کامیاب سرجری

شیکھا ٹنڈن، ان کا پورا نام شیکھا ٹنڈن ایئر ہے، نے بہت چھوٹی عمر میں کھیلوں کے میدان میں قدم رکھ لیا تھا۔محض 12 برس کی عمر میں انہیں ایک اسٹیٹ لیول مقابلہ میں دیکھا گیا۔ انہیں دو قومی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا ، جس میں انہوں نے اپنی بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کیا ۔ جس کے نتیجے میں انہیں کانسہ کا تمغہ ملا تھا۔ 13 برس کی عمر میں شکھا نے ایشین گیمز میں حصہ لیا۔شکھا نے اپنی پہلی عالمی چیمپئن شپ اس وقت جیتی جب ان کی عمر 16 سال تھیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.