ETV Bharat / sports

میں نے اپنے کیریئر میں کوہلی کو اس اننگز سے بہتر اننگز کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا: شاہین آفریدی - Shaheen Afridi On Virat Kohli - SHAHEEN AFRIDI ON VIRAT KOHLI

پاکستان کے تیز گیندباز شاہین آفریدی بھارتی اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف کھیلی گئی شاندار اننگز کو بہترین اننگز قرار دیا ہے۔

Shaheen Afridi
پاکستان کے تیز گیندباز شاہین آفریدی (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 21, 2024, 1:38 PM IST

نئی دہلی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹیم انڈیا کے تجربہ کار بلے باز ویراٹ کوہلی کی کافی تعریف کی ہے۔

شاہین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف کھیلی گئی کوہلی کی 82 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کو یاد کرتے ہوئے اسے بہترین اننگز قرار دیا ہے۔

اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ویراٹ کوہلی کی 82 رنز کی اننگز میرے لیے بہترین اننگز ہے۔ میں نے اپنے کیریئر میں کوہلی کو اس اننگز سے بہتر اننگز کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ویراٹ کوہلی ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور کوہلی جیسا عظیم کھلاڑی ہی ایسی اننگز کھیل سکتا ہے۔ انھوں یہ بھی کہا کہ کوہلی نے حارث روف کو جو سکس لگایا تھا وہ ناقابل یقین تھا کیونکہ وہ گیند حارث رؤف کی بہترین گیند تھی۔

دراصل جس میچ کے بارے شاہین آفریدی بات کر رہے ہیں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا ایک میچ تھا جو آسٹریلیا کے میلبور کرکٹ گروانڈ میں کھیلا گیا تھا۔

اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں بھارت نے اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

اس میچ میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب بھارت کی شکست تقریباً یقینی دکھائی دے رہی تھی لیکن ویراٹ کوہلی اس وقت نہ صرف ٹیم کو شکست سے بچایا بلکہ شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو پاکستان کے خلاف فتح سے ہمکنار کر دیا۔

اس میچ میں کوہلی نے 154.72 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 53 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ جس کی وجہ سے انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے میچز کب، کہاں اور کیسے دیکھیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.