ETV Bharat / sports

سچن تندولکر سمیت کھیل کی دنیا کی نامور شخصیات کی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت - دنیا کی نامور شخصیات

Sports Personalities Participated Ram Mandir Consecration بھارت رتن سچن تندولکر سمیت کھیل کی دنیا کی نامور شخصیات کی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس کے علاوہ بیڈمنٹن اسٹار ساینا نہوال اور سابق خاتون کرکٹر متھالی راج بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

سچن تندولکر سمیت کھیل کی دنیا کی نامور شخصیات کی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 5:40 PM IST

ایودھیا:سری رام کے شہر ایودھیا میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں رام مندر کا افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر ملک کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں جن سچن تبدولکر،انیل کمبلی ،وینکٹش پرساد کے علاوہ بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال اور میتھالی راج شامل ہیں۔کھیل کی دنیا کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں راج رام للا کے پران پرتسٹھا کی تقریب میں کافی خوش نظر آئیں۔

تقریب کے دوران سائنا نہوال نے کالی جیکٹ اور گلے میں رام نام کا بھگوا اسکارف پہن رکھا تھا۔ متھالی راج نے بھی سبز رنگ کا کرتہ پہن رکھا تھا۔نہوال نے کہا کہ آج اتنا بڑا مندر کھل گیا ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں شری رام کے پران پرتسٹھا میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔ کرکٹر انیل کمبلے بھی تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پران پرتشٹھا کے موقع کا حصہ بن کر خوشی اور مسرت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:رام للا خیمے میں نہیں، اب مندر میں رہیں گے: وزیراعظم مودی کا رام مندر افتتاحی تقریب سے خطاب

واضح رہے کہ کرکٹرز سچن تنڈولکر، سنیل گواسکر، کپل دیو، مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی، ہربھجن سنگھ اور روی چندرن اشون سمیت دیگر کھیلوں کے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر وشواناتھن آنند، عظیم کھلاڑی پی ٹی اوشا اور فٹبالر بائیچنگ بھوٹیا، دیپچنگ بھوٹیا، سابق بیڈمنٹن اسٹار گوپی چند وغیرہ نامور کھیلوں کی شخصیات کو رام مندر کے پران پرتسٹھا کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.