ETV Bharat / sports

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل فرانس میں ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے - FRENCH RAIL NETWORK ATTACKED

author img

By AP (Associated Press)

Published : Jul 26, 2024, 3:05 PM IST

Updated : Jul 26, 2024, 4:23 PM IST

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے انعقاد سے چند گھنٹے پہلے ملک کے ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے اور توڑ پھوڑ کیے گئے۔ جس کی وجہ سے ریلوے کا نظام متاثر ہو گیا۔ اس سے قبل پیرس اولمپکس کو تاریخ کا سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار دے دیا گیا تھا۔

Saboteurs Paralyze French High-speed Rail Network Hours Before Start Of Olympics
اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل فرانس میں ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے (AP PHOTO)

پیرس: پیرس اولمپکس گیمز کے باضابطہ آغاز سے قبل ہی فرانس کی ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر ہنگامہ آرائی کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی جس سے ریلوے کا نظام کافی زیادہ متاثر ہوگیا۔ جس کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا اور کئی کے راستے تبدیل کر دیے گئے۔

جس سے اولمپک کی شاندار افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل فرانس اور یورپ کے باقی حصوں سے پیرس کا سفر مفلوج ہو گیا۔ فرانسیسی حکام نے ان حملوں کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان حملے کا اولمپک گیمز سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ عالمی کشیدگی کے پس منظر میں ہوا جس کی وجہ سے پیرس میں پہلے ہی حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا تھا کیونکہ شہر میں 2024 کے اولمپک کی تیاری چل رہی تھیں۔

پیرس پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ نیٹ ورک کو مفلوج کرنے والے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملے کے بعد پیرس پولیس نے اپنے اہلکاروں کو پیرس کے ٹرین اسٹیشنوں میں تعینات کر دیا ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے ان کارروائیوں کی مذمت کی حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کا اولمپکس سے براہ راست تعلق کا کوئی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ نیشنل پولیس نے کہا کہ حکام ان واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

وزیر کھیل نے کہا کہ حکام اولمپکس کے لیے مسافروں اور کھلاڑیوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے اور تمام وفود کی کھیل کے مقامات پر نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اولمپکس گیمز کے خلاف ایسی مزموم حرکت کرنا دراصل فرانس کے خلاف، آپ کے ملک کے خلاف کھیلنا ہے۔ لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس ہنگامہ آرائی کے پیچھے کون ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپک گیمز کو تاریخ کا سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار دے دیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ گیمز عالمی کشیدگی کے ساتھ فرانس کی اندرونی سیاسی کشیدگی کے درمیان کھیلے جارہے ہیں۔ فرانس میں کچھ عرصہ سے کسی نہ کسی مسائل پر شدید مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ ان ہی خطرات کی وجہ سے اولمپکس گیمز کی میزبانی کرنے والے شہروں میں 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ گیمز کے دوران ان کی تعداد 45 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس کا آج سے باضابطہ آغاز، افتتاحی تقریب میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟

Last Updated : Jul 26, 2024, 4:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.