ETV Bharat / sports

روہت شرما کے وہ تین ستون کون ہیں جنھوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کیا - Rohit Sharma 3 Pillars - ROHIT SHARMA 3 PILLARS

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنے ان 'تین ستونوں' کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں نے میدان سے باہر بیٹھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے میں ان کی کافی زیادہ مدد کی۔

Rohit Sharma says three pillars of Indian cricket who helped to win t20 world cup
روہت شرما کے وہ تین ستون کون ہیں جنھوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کیا (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 22, 2024, 7:29 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ان تین اہم لوگوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا، جنھوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ انھوں آئندہ چیمپئنز ٹرافی 2025 اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں فتح حاصل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

روہت شرما کی زیرقیادت بھارتی کرکٹ ٹیم نے دو ٹی توئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی تیسری ٹیم بن کر تاریخ رقم کی۔ اس ناقابل یقین ٹائٹل جیت کے ساتھ روہت ایم ایس دھونی کے بعد پہلے بھارتی کپتان بن گئے جنہوں نے 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی ٹرافی اٹھائی۔

ممبئی میں CEAT کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز کے دوران انہیں مینز انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے 37 سالہ سابق ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ، سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر اور بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے سر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا سہرا باندھا۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والے روہت نے کہا کہ یہ میرا خواب تھا کہ میں اس ٹیم کو تبدیل کروں اور اعداد و شمار، نتائج کے بارے میں زیادہ فکر نہ کروں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم ایسا ماحول بنائیں جہاں لوگ زیادہ سوچے بغیر آزادانہ طور پر کھیل سکیں' مجھے اپنے تین اہم شخصیات سے بہت مدد ملی، جو دراصل جے شاہ، راہل ڈرایڈ اور سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت آگرکر ہیں۔'

واضح رہے کہ بھارت نے اپنی توجہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اور مسلسل تیسری ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے کرکٹ پر مرکوز کر رکھی ہے، کیونکہ دونوں کا فائنل میچ 2025 میں ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دلیپ ٹرافی میں روہت اور ویراٹ کے نہ کھیلنے سے سنیل گاوسکر ناخوش

روہت کوہلی اور بمراہ نے آخری ڈومیسٹک میچ کب کھیلا تھا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.