ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی بڑے کھلاڑی ہیں، فائنل میں رن بنائیں گے:روہت شرما - t20 world cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ کے ساتھ فائنل کے بارے میں بڑی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وراٹ کوہلی کے فارم پر بھی بڑا بیان دیا ہے۔

وراٹ کوہلی بڑے کھلاڑی ہیں فائنل میں رن بنائیں گے:روہت شرما
وراٹ کوہلی بڑے کھلاڑی ہیں فائنل میں رن بنائیں گے:روہت شرما (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 11:31 AM IST

جارج ٹاؤن (گیانا): دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ پر شاندار جیت درج کرنے کے بعد ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ ایک اچھا اسکور کھڑا کرنے کے بعد گیندبازوں سے توقع کے مطابق کارکردگی کی امید تھی ۔کلدیپ یادو اور اکثر پٹیل امیدوں پر کھرا اترے۔روہت نے امید ظاہر کی کہ ویرات کوہلی آخری میچ کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کو بچا رہے ہیں جو ہفتے کو بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف خطابی معرکہ ہوگا۔

روہت شرما نے کہا کہ ایک وقت ہمارے ذہن میں 145-150 تھے، لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا گیا ہم مضبوط اسکور کی طرف بڑھتے رہے۔میں اپنے ذہن میں ہدف مقرر کر سکتا ہوں لیکن میں اس کے بارے میں کسی بلے باز کو بتانا نہیں چاہتا۔ میں نے سوچا کہ سیمی فائنل جیسے مقابلے میں 170 کا اسکور بہت اچھا ہے۔

روہت شرما نے مزید کہاکہ وہ (اکشر اور کلدیپ) بہترین اسپنر ہیں۔ ان کے خلاف شاٹس کھیلنا مشکل ہے۔تھوڑا دباؤ ہے تھا لیکن انہوں نے دباو کو حاوی ہونے نہیں دیا۔ اگر کھلاڑی کنڈیشنز کے مطابق کھیلتے ہیں تو حالات بہتر ہوتے ہیں۔ ہم اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ ہم نے ایک یونٹ کے طور پر بہت محنت کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی

کوہلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ وہ (کوہلی) ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ کبھی کبھی کھلاڑی برے دور سے گزرنا پڑتا ہے۔ ہم ان کی کلاس اور اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ فارم کبھی بھی مسئلہ نہیں ہے۔ یقینی طور پر کوہلی فائنل میں بڑے رنز بنانے والے ہیں۔ کوہلی نے سات اننگز میں صرف 75 رنز بنائے ہیں لیکن کپتان اپنے اہم بلے باز کے خراب فارم سے بالکل بھی پریشان نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.